+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 21 2025 23:27:31
  • Comments

Sugar Important Report | چینی اہم رپورٹ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 17600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ سنٹرل پنجاب سائڈ 18600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں گورنمنٹ نے پورے پاکستان کی لوڈنگ بند کر کے امپورٹ والے جو مال تھے وہ بیچے ہیں۔ جو پورٹ پر مال لگے ہیں وہ آدھے سے زیادہ بک گئے ہیں۔ ابھی جو باریک مال ہیں وہ ممکن ہے زیادہ تنگ نہیں کریں گے وہ بڑی انڈسٹرییوں میں جا سکتے ہیں جہاں چینی کا شیرہ استعمال ہوتا ہے۔ جو انڈسٹری شیرہ بناتی ہیں ان کو کرسٹل سائز کا فرق نہیں پڑتا کہ دانا موٹا ہو یا باریک ہو۔ مثال کے طور پر باریک چینی کنفکشنری (ٹافیاں وغیرہ) انڈسٹری، بیورجز انڈسٹری میں استعمال ہو جائے گی۔ دوسری جانب لوکل مارکیٹ تیز کروانے کے لیے شوگر ملز تھوڑا بہت بفر سٹاک جو ہے وہ خرید بھی سکتی ہیں۔ ابھی 5 لاکھ ٹن کے قریب سٹاک موجود ہے اور ملز اگر 20 نومبر تک چلیں تو بالکل برابر برابر سٹاک ہے۔ لوکل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے لیکن صرف ایک مہینہ رہتا ہے حکمت عملی سے کام کرنا چاہیے زیادہ لالچ نہیں کرنی چاہیے۔ جیسے جیسے بازار بہتر ہو ساتھ ساتھ مال لازمی نکالتے جانا چاہیے۔ اب آخری ریٹ تک نہیں جانا چاہیے۔