+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 06 2025 14:37:56
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 183/183.5 جبکہ 20 دن پیمنٹ پر 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 187/188 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔تھل مارکیٹ 7750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر تھل کے مالوں کے 8000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جو ٹریڈرز اوپر ریٹوں میں پھنسے ہوئے تھے انہوں نے بھی پچھلے دنوں لوکل میں تھوڑا تھوڑا مال خریدا ہے جس کی وجہ سے بازار تھوڑا بہتر ہوا ہے۔ بازار 3 دنوں میں 10 روپیہ کلو بہتر ہو گیا ہے۔ تھوڑا بہت مزید بھی بہتر ہو سکتا ہے۔ حاضر میں ملرز اور دکان دار ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ جن ٹریڈرز نے نیچے ریٹوں میں مال لیے ہیں وہ پرافٹ ٹیکنگ بھی کریں گے۔