+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 03 2025 15:12:26
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2/3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 175.5/176 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔تھل کل آخری کام 7500 روپیہ من تک بھاؤ تھے۔ آج جمعہ ہے پنجاب مارکیٹ بند ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل وقت سے پہلے ہی کافی مارکیٹ کمزور ہو گئ ہے۔ ٹریڈرز نے گھبراہٹ میں آ کر مال بیچا ہے حالانکہ نئے مال آگے 15 نومبر کے بعد آنا شروع ہونگے۔ مجموعی طور پر تو مارکیٹ میں مندے کا ہی رجحان ہے۔ لیکن وقتی چونکہ پچھلے دو ہفتے میں مارکیٹ 30 روپیہ کلو تک مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اس لیے دوبارہ لوکل مارکیٹ میں پیسے پڑ بھی سکتے ہیں۔ جہاں کہیں کوورنگ والے گاہک بنے یا لوکل تھوڑی بہت ڈیمانڈ نکلی بازار میں دوبارہ سپیڈ سے پیسے پڑ سکتے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ 10 ڈالر بہتر ہے۔ اکتوبر نومبر 500 ڈالر جبکہ نومبر دسمبر 480 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔