+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 02 2025 12:09:43
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سوموار منگل پیمنٹ پر 180 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ تھل بھی مارکیٹ کمزور ہے اور 7525 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فارورڈ بکنگ کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے آگے نئے مالوں کا پڑتا کافی نیچے ہے۔ اس لیے حاضر میں پہلے سے ہی گھبراہٹ شروع ہو گئ ہے۔ حالانکہ نئے مال مڈ نومبر کے بعد پاکستان آنا شروع ہونگے۔ فل حال حاضر جن ٹریڈرز کے پاس مال پڑے ہیں۔ گھبراہٹ کی وجہ سے نقصان کر کے مال فروخت کر رہے ہیں۔ بکنگ دسمبر جنوری 460 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب ستمبر کے مہینے میں نیچے ریٹیل میں گاہکی بھی کمزور رہی ہے۔