+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 26 2025 16:09:46
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے سودوں کے 187/188 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 15 اکتوبر پیمنٹ پر 189 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تھل سائڈ 7800 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ بکنگ نومبر دسمبر شپمنٹ 460 ڈالر جبکہ دسمبر جنوری شپمنٹ 450 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ 460 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 141.14 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 450 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 138 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں فارورڈ کے مالوں کے 145/147 تک کام ہوئے ہیں آگے جہاز کے مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں تو مندے کا رجحان ہے۔ آسٹریلیا ریکارڈ پیداوار ہے۔ لیکن فل حال لوکل بازار میں بھاٹا مارنے والے بھی چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی لوکل مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار ہے۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان دیکھ کر ہر ٹریڈر ہی بلائنڈ مارے جا رہا ہے۔ امپورٹرز بھی سر پر مال بیچ رہے ہیں۔ امپورٹرز بھی مال بک کروا کر ایک ایک لاٹ آگے 5 بندوں کو بکی ہوئ ہے۔ امپورٹرز کو پتا ہے ابھی زیادہ تر ٹریڈرز صرف مندہ تیزی کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں ناکہ جینین طریقے مال اٹھاتے ہیں۔ بس کاغذوں میں ہی نفع نقصان ہوتا ہے۔ اس لیے ٹریڈرز اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ بکنگ میں ریٹ تو کافی کمزور ہو گئے ہیں۔ یہ لینے والے ریٹ بن گئے ہیں لیکن لالچ بھی مارکٹ میں بہت زیادہ ہے۔ امپورٹرز کم ریٹوں میں اندھا دھند مال منگوا لیں گے۔ جس کی وجہ سے عموماً دیکھا گیا ہے کہ پھر پورٹ پر مال نیلام ہوتے ہیں اور پڑتے سے بھی کم ریٹوں میں مال ملتے ہیں۔ اس لیے فل حال ان ریٹوں میں بکنگ میں تھوڑا تھوڑا کام کرنا چاہیے زیادہ والیوم میں ایک ساتھ کام نہیں کرنا چاہیے۔