+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 20 2025 12:03:36
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 209 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 5 ستمبر پیمنٹ پر 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 20 اگست پیمنٹ پر فارورڈ میں کافی کام ہوئے تھے جن کی سیٹلمنٹ کی وجہ سے مارکیٹ ڈاؤن ہوئ ہے۔ بکنگ تنزانیہ سے ڈاؤن ہوئ ہے 650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا سے نیو کراپ نومبر دسمبر شپمنٹ کے 580 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ تاہم یہ مال آنے میں وقت کافی لگ جائے گا۔ اگلے سال جنوری فروری میں مال آئے گا۔ نیو کراپ کے جو بھی مال بک ہوئے ہیں ان کے بیچ میں اور حاضر میں اچھا خاصا گیپ ہے۔ ان ریٹوں میں لوکل میں خریداری کرنی چاہیے۔ آگے بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔