+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 04 2025 12:07:51
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 212/212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 45 دن پیمنٹ پر 217.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8750/8775 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کٹنگ والے سودوں کی وجہ سے یہ ریٹ ہیں اور حاضر بکنگ کا پڑتا بھی اوپر ریٹس کا ہے جسکی وجہ سے انویسٹر گاہک بن جاتا ہے تاہم جہاں ریٹیل میں گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ بکنگ حاضر شپمنٹ 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 219 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 283.1 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔