Sesame | تل
Oct 17 2026
مسور ثابت بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jul 16 2026 15:24:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ فل حال رکی سی ہے۔ کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 12800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں پرانے مال 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ گاہک بھی کھل کر نہیں بنتا ہے اور بیچ بھی کھل کر نہیں ہے فل حال۔ دیسی برسیم شیخوپورہ واہنڈو منڈی میں کچے مال 9000 سے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال ملتان منڈی میں 14500/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستانی امپورٹرز فل حال بالکل ٹھنڈے بیٹھے ہیں۔ اگر دو ہفتے مزید پاکستان سے مصر گاہکی نا گئ تو مصر کا بازار ٹوٹ سکتا ہے۔ کیونکہ آہستہ آہستہ وقت گزرنے سے مصر کی مارکیٹ پر پریشر پڑ رہا ہے۔ پچھلے سال یکم مئ سے بکنگ میں کام ہونا شروع ہو گئے تھے جبکہ اس سال جولائ ختم ہونے کو ہے اور کوئ بکنگ کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ .
Jul 16 2026 15:16:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن مارکیٹ 1000 روپیہ من کمزور ہے اور حیدر آباد منڈی میں 48000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 50000 روپیہ من تک کی پوزیشن ہے۔ فل حال تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے جبکہ گاہکی خاموش کے۔ ابھی فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 16 2026 15:05:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 158.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں کرمسن کوالٹی کے جبکہ نپر کوالٹی 161/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ آسٹریلیا سے 550 جبکہ یوکرین سے 515 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ 550 ڈالر والا مال 166.96 جبکہ 515 ڈالر والا مال 156.33 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جسکی وجہ سے بازار بہتر ہے۔ .
Jul 16 2026 15:00:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال کام کاج سست ہے۔ آگے جہاں آمدن زیادہ ہوگی وہاں بازار کا رخ واضح ہوگا۔ .
Jul 16 2026 14:58:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید کراچی مارکیٹ میں 34800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین زیرہ کے جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی زیرہ 36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 2420 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں سی این ایف میں۔ بکنگ میں تھوڑا تھوڑا کام ہے۔ .
Jul 16 2026 14:54:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 15500/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی گولی کوالٹی دھنیا 21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھوڑے بہت ایران سے مال آئے ہیں 8/10 گاڑیاں جس کی وجہ سے 500 روپیہ من نکلا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایران سے ٹریڈرز کو کافی وارہ ہے ایران سے مال مکس آتے ہیں گولی اور ٹکڑا۔ آدھے مال گولی ہوتے ہیں اور آدھے ٹکڑا وہ 12000/13000 کا پڑتا ہے۔ گولی کوالٹی میں نفع بہت اچھا ہے لیکن بلوچستان میں راستوں کے مسائل ہیں۔ ابھی بھی جو مال آ رہے ہیں وہ گودار کے زرائع سے آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت کم اکا دکا ٹریڈرز رسک لے رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی کرنسی مزید ڈاؤن ہوئ ہے جس کی وجہ سے ایران میں دھنیے کا ریٹ مزید کم ہو گیا ہے۔ .
Jul 16 2026 14:49:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 11900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے جہاں کہی تازی گاہکی آئی مارکیٹ میں پیسے پڑ جائیں گے۔ بکنگ 1050 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 12749 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 16 2026 14:21:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس مارکیٹ گرم ہے۔ لوکل میں کینیڈا جو پورٹ پر جہاز لگا ہوا ہے اس کے رات کو 20/25 دن پیمنٹ پر 100 روپیہ کلو میں کام ہوئے تھے ابھی 100 روپیہ کلو پر ایڈوانس میں کام ہو گئے ہیں۔ پورٹ سے 1.5 روپیہ کلو خرچہ بچ جاتا ہے گودام تک لانے کا اس لیے پورٹ کا ریٹ زیادہ ہوتا ہے۔ اور 2/3 روپیہ کلو کوالٹی کا بھی فرق ہے کینیڈا کی کوالٹی اچھی ہوتی ہے۔ رشین گودام کے مال کے 98 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ یوکرین 96 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایڈوانس پیمنٹ پر۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا تھوڑا ایکٹو ہوا ہے جس کی وجہ سے بکنگ 15/20 ڈالر بڑھ گئ ہے۔ اور رشیا یوکرین حالات بھی صحیح نہیں ہیں جس کی وجہ سے نقل و حمل کے بھی مسائل ہیں۔ فل حال لوکل بازار میں جن ٹریڈرز نے 92/93 روپیہ کلو کے لیول پر خریداری کی ہے وہ ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا مال بیچ بھی رہے ہیں۔ یوکرین سے بکنگ 320 ڈالر کا لیول ہے جو کراچی پورٹ پر 98 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اب جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ مارکیٹ 7/8 روپیہ بہتر ہو گئ ہے۔ .
Jul 16 2026 13:34:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی مارکیٹ گرم ہے۔ فیصل آباد 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 15500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ بیچ کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا بازار گرم ہوا ہے۔ انڈیا پچھلے ایک ماہ میں 2800 روپیہ کوئنٹل انڈین کرنسی میں بازار تیز ہوا ہے اور 15800 والا بازار 18600 تک چلا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈین ایف او بی ریٹ 1930 ڈالر ہو گیا ہے اور پاکستان بازار 500 ڈالر کم ریٹ ہے۔ اس لیے ایکسپورٹ میں وارہ ہے۔ لوکل بازار میں ایکسپورٹرز کو بہت اچھا نفع ہے۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بن گیا ہے۔ .
Jul 16 2026 13:22:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ جامپور کوالٹی ڈنڈی والے مال 11000/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ لودھراں کوالٹی ڈنڈی والے مال 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 16 2026 13:19:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سست ہے اور سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 13900 العربیہ 13745 سفینہ 13800 المعیز 2 13700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13740 کمالیہ 13560 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13445 اتحاد 13470 ڈھرکی 13425 گھوٹکی 13360 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13550 حمزہ 13540 اشرف 13550 فاطمہ 13580 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ مہران فاران شوگر ملز کے 13280 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جولائی فکس کے سودوں کے 13320 جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 13105 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 4 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 459 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Jul 16 2026 12:49:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12200/12300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000/13200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ انڈین مارکیٹ 6261 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Jul 16 2026 12:41:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 13500/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آگے 1/2 ٹرالوں کی گاہکی آجائی گی جبکہ مال بھی اکا دکا ہیں۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن 460 جبکہ پرولائن 480 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار 500 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور ملتان منڈی میں پرانے مال 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مالوں کی آمدن بڑھ رہی ہے اس لیے ریٹ کمزور ہوا ہے اور 11500/12000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Jul 16 2026 12:31:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ پرمٹ والے مال اسلام آباد پہنچ میں 4400/4450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ .
Jul 16 2026 12:23:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 6200/6250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال نیچے کام کاج شروع نہیں ہوا ہے۔ .
Jul 16 2026 12:20:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسی لائن پر 2900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مالوں کے لوڈ میں 7500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی میں 8200/8300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ .
Jul 16 2026 12:18:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 7200/7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ کمزور ہی ہے ٹریڈرز سٹاک کرنے میں دلچسب نہیں ہیں۔ .
Jul 16 2026 12:15:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 168 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل مارکیٹ 6700/6750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ انویسٹرز گاہک ہیں۔ ان ریٹس میں مال لینا چاہیے۔ بکنگ اگست ستمبر شپمنٹ کے 600 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 182 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 15 2026 18:51:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن ڈبل گھوڑا ملتان منڈی میں 50000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ کافی اونچا ہے جسکی وجہ سے گاہکی ضرورت کے مطابق ہے جبکہ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ .
Jul 15 2026 18:49:33 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 160/165 جبکہ مشین کلین مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال نیچے کٹنگ کا انتظار ہے جہاں نیچے گاہکی شروع ہوئی مارکیٹ تھوڑی بہت پلس ہوسکتی ہے۔ ارجنٹینا سے 8 ایم ایم 210 جبکہ 7 ایم ایم 180/190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 175 8 ایم ایم 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 308/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 15 2026 18:47:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 10 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13440 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جولائی فکس کے سودوں کے 13210 جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 13090 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 15 2026 18:45:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 12800 سے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نئے مال کراچی مارکیٹ میں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے اور گاہک بھی خاموش ہے۔ دوسری جانب دیسی برسیم مارکیٹ رکی ہوئ ہے شیخوپورہ واہنڈو منڈی میں 9000 سے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 15 2026 18:32:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 158 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں کرمسن کوالٹی کے جبکہ نپر کوالٹی 160/161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 15 2026 18:26:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ ٹھنڈی ہے اور تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12200/12300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000/13200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل کے جن جن بارانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے وہاں کاشت شروع ہے تاہم تاحال 50/60٪ تھل میں گوار کی کاشت ہوچکی ہے۔ سندھ سائڈ فلحال بارشیں نہیں ہوئی ہیں اس لیے کاشت شروع نہیں ہوئی ہے۔ .
Jul 15 2026 18:24:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور لالا موسی لائن پر 2900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور کچے مالوں کے لوڈ میں 7500/7600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی میں 8200/8300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ .
Jul 15 2026 18:15:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام کاج سست ہے۔ .
Jul 15 2026 18:14:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 15 2026 17:51:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہے اور 11950 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ بکنگ 10/20 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 1040 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 12628 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 15 2026 17:48:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہے اور رشیا کے مال کے گودام پہنچ میں 97 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ۔ جبکہ کینیڈا کے 98 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل میں سیلنگ کھل کر۔ ہیں ہے۔ فل حال بازار بہتر ہے۔ .
Jul 15 2026 17:46:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 7300/7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر تو ہوئ ہے تاہم فل حال گاہکی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ آگے جہاں بازار میں کھل کر نئے مالوں کی آمدن شروع ہوئ بازار دوبارہ کمزور ہی نظر آ رہا ہے۔ ابھی فل حال سٹاکسٹ تھوڑا رکے ہوئ ہے۔ مال نہیں۔ عید رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott