+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 16 2026 13:34:30
  • Comments

Turmeric | ہلدی ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی مارکیٹ گرم ہے۔ فیصل آباد 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 15500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ بیچ کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا بازار گرم ہوا ہے۔ انڈیا پچھلے ایک ماہ میں 2800 روپیہ کوئنٹل انڈین کرنسی میں بازار تیز ہوا ہے اور 15800 والا بازار 18600 تک چلا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈین ایف او بی ریٹ 1930 ڈالر ہو گیا ہے اور پاکستان بازار 500 ڈالر کم ریٹ ہے۔ اس لیے ایکسپورٹ میں وارہ ہے۔ لوکل بازار میں ایکسپورٹرز کو بہت اچھا نفع ہے۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بن گیا ہے۔