+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 16 2026 14:21:15
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس مارکیٹ گرم ہے۔ لوکل میں کینیڈا جو پورٹ پر جہاز لگا ہوا ہے اس کے رات کو 20/25 دن پیمنٹ پر 100 روپیہ کلو میں کام ہوئے تھے ابھی 100 روپیہ کلو پر ایڈوانس میں کام ہو گئے ہیں۔ پورٹ سے 1.5 روپیہ کلو خرچہ بچ جاتا ہے گودام تک لانے کا اس لیے پورٹ کا ریٹ زیادہ ہوتا ہے۔ اور 2/3 روپیہ کلو کوالٹی کا بھی فرق ہے کینیڈا کی کوالٹی اچھی ہوتی ہے۔ رشین گودام کے مال کے 98 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ یوکرین 96 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایڈوانس پیمنٹ پر۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا تھوڑا ایکٹو ہوا ہے جس کی وجہ سے بکنگ 15/20 ڈالر بڑھ گئ ہے۔ اور رشیا یوکرین حالات بھی صحیح نہیں ہیں جس کی وجہ سے نقل و حمل کے بھی مسائل ہیں۔ فل حال لوکل بازار میں جن ٹریڈرز نے 92/93 روپیہ کلو کے لیول پر خریداری کی ہے وہ ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا مال بیچ بھی رہے ہیں۔ یوکرین سے بکنگ 320 ڈالر کا لیول ہے جو کراچی پورٹ پر 98 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اب جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ مارکیٹ 7/8 روپیہ بہتر ہو گئ ہے۔