+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 16 2026 15:24:50
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ فل حال رکی سی ہے۔ کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 12800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں پرانے مال 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ گاہک بھی کھل کر نہیں بنتا ہے اور بیچ بھی کھل کر نہیں ہے فل حال۔ دیسی برسیم شیخوپورہ واہنڈو منڈی میں کچے مال 9000 سے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال ملتان منڈی میں 14500/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستانی امپورٹرز فل حال بالکل ٹھنڈے بیٹھے ہیں۔ اگر دو ہفتے مزید پاکستان سے مصر گاہکی نا گئ تو مصر کا بازار ٹوٹ سکتا ہے۔ کیونکہ آہستہ آہستہ وقت گزرنے سے مصر کی مارکیٹ پر پریشر پڑ رہا ہے۔ پچھلے سال یکم مئ سے بکنگ میں کام ہونا شروع ہو گئے تھے جبکہ اس سال جولائ ختم ہونے کو ہے اور کوئ بکنگ کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔