+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 16 2026 14:54:57
  • Comments

Coriander | دھنیا ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 15500/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی گولی کوالٹی دھنیا 21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھوڑے بہت ایران سے مال آئے ہیں 8/10 گاڑیاں جس کی وجہ سے 500 روپیہ من نکلا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایران سے ٹریڈرز کو کافی وارہ ہے ایران سے مال مکس آتے ہیں گولی اور ٹکڑا۔ آدھے مال گولی ہوتے ہیں اور آدھے ٹکڑا وہ 12000/13000 کا پڑتا ہے۔ گولی کوالٹی میں نفع بہت اچھا ہے لیکن بلوچستان میں راستوں کے مسائل ہیں۔ ابھی بھی جو مال آ رہے ہیں وہ گودار کے زرائع سے آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت کم اکا دکا ٹریڈرز رسک لے رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی کرنسی مزید ڈاؤن ہوئ ہے جس کی وجہ سے ایران میں دھنیے کا ریٹ مزید کم ہو گیا ہے۔