+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 04 2023 17:34:28
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا کے ریٹ میں شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 191 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 135/40/50 والے مال سنبھالے ہوے تھے وہ لوگ پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں کیونکہ ان کو اچھا منافع مل رہا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ جب 192/95 کے لیول پر آتی ہے تو بیچ آنی شروع ہو جاتی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مندہ تیزی کا محور انٹر بنک میں ڈالر کی قیمتیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز ابھی راستے میں ہے اسکی بکنگ سی ایچ کے ایم کی  556 اور نمبر ون 586 تک بکنگ ہوئی ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً بالترتیب  172 اور 182 تک پڑتا ہے اگر انٹر بنک میں ڈالر 284 پہ رکا رہا تو۔  ڈالر اوپر جانے تو پڑتا اوپر جبکہ ڈالر نیچے آے تو پڑتا نیچے ہو جائے گا۔  اب بات کی جائے ڈالر کی تو ڈالر انٹر بنک 284 تھا گزشتہ روز جب کہ ہفتہ اتوار کو اسٹیٹ بینک کی ٹریژری بند ہوتی ہے جس کی وجہ سے ریٹ موصول نہیں ہوتے۔  انٹر بنک میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ کا تعلق پاکستان کی معیشت کے ساتھ منسلک ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک حکومت کا آئ ایم ایف سے معائدہ نہیں ہوتا کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔  جب حکومت کا آئ ایم ایف سے معائدہ ہو جائے گا تب دوسرے ممالک کی طرف سے ڈالر بھی ملنا شروع ہو جائیں گے تب کہیں صورت حال کنٹرول میں آ جائے گی۔  بعض ماہرین کا خیال ہے کہ آئ ایم ایف کی یہ قسط ملنے کے بعد جون تک گزارہ ہو گا۔  جون کے بعد پاکستان کو دوبارہ آئ ایم ایف کے پیکیج کی ضرورت پڑے گی۔  بعض ماہرین تو حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ حکومت کو جون کے بعد والے پیکیج کے مطابق ابھی سے آئ ایم ایف سے بات شروع کر دینی چاہیے۔  تاہم یہ حکومتی معاملات ہیں اور ساتھ ساتھ ہی چیزوں کی سمجھ آے گی کہ ملکی حالات کس طرف جا رہے ہیں۔