+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 21 2022 15:31:42
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 137 جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 134 جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔  ایڈوانس پیمنٹ پر 136 اور 133 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر جو جہاز لگا ہوا ہے اس میں 136 اور 133 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔  اسٹاکسٹ آہستہ آہستہ خریداری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایمپورٹرز کو بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔  آج انٹر بنک میں ڈالر بھی تیز ہوا ہے اور 224.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی 560 جبکہ نمبر ون 600 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ جو کراچی آکر تقریباً 136 اور 145 تک پڑتا ہے۔ تاہم اب ایمپورٹرز مزید بکنگ نہیں کرا رہے ہیں کیونکہ لوکل مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ البتہ انویسٹرز لوکل مارکیٹ سے خریداری کر رہے ہیں کیونکہ جب پورٹ پر آمد کا سلسلہ بند ہو جانے گا تو ماہرین کے مطابق مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔   آسٹریلیا سے ایک اور جہاز نومبر کے آخر میں لوڈ ہونا تھا اس کے متعلق خبریں آ رہی ہیں کہ وہ جہاز ایمپورٹرز کوشش کر رہے ہیں کہ لیٹ ہو جائے تاہم ابھی کوئی پکی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔  جیسے ہی کوئی مستند خبر آے گی ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔ فل الحال یہی صورتحال سامنے آ رہی ہے کہ اسٹاکسٹ کالا چنا خریدے جا رہے ہیں۔