+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 28 2026 14:45:41
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوبارہ مارکیٹ تیز ہو گئ ہے اور 185 کا گاہک بن گیا ہے۔ ایڈوانس پیمنٹوں پر جنہوں نے مال لیے ہوئے ہیں بیچتے نہیں ہیں جبکہ ٹائم والے مالوں میں ٹریڈرز کو اچھا نفع ہے ساتھ ساتھ ہاتھ بدلی ہو رہے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 190/191 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سرگودھا بھی ایڈوانس 7450 ریٹ بن گیا ہے۔ بکنگ تیز ہے جس کی وجہ سے لوکل کام گرم ہے بکنگ 650 ڈالر ریٹ بن گیا ہے آسٹریلیا سے۔ انڈیا مارکیٹ پچھلے دو تین دن میں 300 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے۔ 6000 والی مارکیٹ 6300 ہو گئ ہے انڈین کرنسی میں جس کی وجہ سے آسٹریلیا بکنگ تیز ہوئ ہے۔