+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 23 2026 14:04:37
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مالوں کے 11000 سے 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ کراچی مارکیٹ میں بھی 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال انویسٹرز نے نیچے خریداری کی ہے جس کی وجہ سے 10700 والا تل 11200 ہو گیا ہے۔ پچھلی بار تل کی کراپ جلدی شروع ہو گئ تھی۔اس بار ابھی فل حال ڈی جی خان فاضل پور راجن پور روجھان والی سائڈ سے تل آ رہا ہے۔ ابھی آمدن تھوڑی ہے اور سٹاکسٹ لگ گیا ہے۔ تاہم ابھی آگے 5/10 دن میں بھکر لیہ سارے علاقوں میں آگے بھرپور آمدن بھرپور شروع ہو جائے گی پھر مارکیٹ کی صورتحال واضح ہوگی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تل ایکسپورٹ والا آئٹم ہے اس لیے تل کی مندہ تیزی انٹرنیشنل مارکیٹ سے چلتی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سب سے بڑا خریدار چائنہ ہے اور سب سے بڑا سپلائر افریکہ ہے۔ انڈیا بھی آہستہ آہستہ بڑا امپورٹر بنتا جا رہا ہے۔ کیونکہ انڈیا میں تل کی فصل کسان چھوڑ گیا ہے۔ موسم کی وجہ سے کراپ خراب ہو جاتی تھی اس لیے کسان دوسری فصلوں کی طرف چلا گیا ہے اور انڈیا لوکل پیداوار 1/1.5 لاکھ ٹن کے قریب رہ گئے ہے۔ جبکہ انڈیا ری ایکسپورٹ کی بہت بڑی مارکٹ ہے۔ انڈیا افریکہ سے کچے تل لے کر لوکل ڈیمانڈ بھی پوری کرتا ہے اور اس کو ہلڈ کر کے ری ایکسپورٹ بھی کرتا ہے۔ پچھلے سال افریکہ جو سپلائی وافر تھی اس میں 6/7 لاکھ ٹن مال انڈیا خریداری کر گیا تھا۔ چائنہ کی لوکل تل کی بیجائ پچھلے سال کی نسبت 20٪ تک کم ہے۔ لیکن چائنہ میں چنگڈاؤ پورٹ پر تل کے موجودہ اسٹاکس کافی پڑے ہیں۔ 3.5 لاکھ ٹن پلس سٹاک پڑا ہے۔ دوسری جانب افریکہ میں سوڈان میں آگے جولائ اگست میں بیجائ ہوتی ہے۔ سوڈان میں درپیش انتظامی و لاجسٹک مسائل کے باوجود کسانوں نے مرکزی زرعی خطوں (مثلاً قضارف / Gadarif) میں کاشت کی کوششیں کریں گے۔ تاہم، کھاد اور ڈیزل کی عدم دستیابی کے باعث پیداواری لاگت زیادہ اور رقبہ تھوڑا محدود رہنے کا خدشہ ہے۔ نائیجیریا میں اگست/ستمبر کی بارشیں تل کی نئی فصل کی پیداوار کو طے کریں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے تل کے ایک بڑے ٹریڈر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کے تل کی کراپ کے اب اوریجن زیادہ ہو گئے ہیں۔ پہلے پوری ولڈ میں 2 کراپ آتی تھیں ابھی 6 آنے لگ گئ ہیں ہر 2 ماہ بعد کہیں نا کہیں سے تل آنا شروع ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں تل سب سے پہلے شروع ہوتا تھا اگست میں لیکن ابھی برازیل جون میں ہی شروع ہونے لگ گیا ہے۔ مئ جون میں پوری دنیا خالی ہوتی تھی اور پاکستان سے اچھی ڈیمانڈ ہوتی تھی لیکن ابھی برازیل نے یہ گیپ کوور کر دیا ہے۔ دوسرا پاکستان بھی اب 15 جولائ سے آمدن شروع ہوتی ہے اور ستمبر تک آمدن چلتی رہتی ہے۔ پاکستان میں بھی علاقے بڑھ گئے ہیں۔ اپر پنجاب سائڈ تل کی کاشت کم ہے جبکہ لوئر پنجاب سائڈ تل کی کاشت زیادہ ہے۔ نائجیریا وغیرہ بھی پہلے جنوری میں فارغ ہو جاتے تھے ابھی اپریل میں بھی آمدن رہتی ہے۔ تل لوکل میں پچھلا پورا سال ہی 9200 سے 12000 کی رینج میں رہا ہے۔ پچھلا سال فنڈامنٹلز مندے میں تھے۔ تاہم اس سال سٹاکسٹ تیار بیٹھے ہیں اگر بازار میں 500/1000 نکلے تو لانگ ٹرم کے لیے خریداری کریں گے کیونکہ آگے ہلکی سی بھی موسموں میں گڑ بڑ ہوئ تو تل کی قیمتیں شوٹ اپ کر سکتی ہیں۔