+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 23 2026 12:29:54
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 12500/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں پنجاب میں اچھی بارشیں ہوئی ہیں تاہم آگے جواروں کی ڈیمانڈ نکل سکتی ہے۔ اکا دکا انویسٹرز کے پاس مال ہیں وہ بھی بیچنے کے ہی خواہشمند ہیں جبکہ دکاندار آمنے سامنے کام کر رہے ہیں۔ 

ہائبرڈ جوار گنگا لائن 450 جبکہ پرولائن 470 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 

سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے مال 13000/13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مال 8500/9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ اوکاڑہ منڈی میں مارکیٹ کمزور ہے اور نئے مال 9000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں کچھ دنوں سے بارش کی وجہ سے آمدن کم ہے تاہم گاہکی کمزور ہے۔