+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 21 2026 17:51:37
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 2850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ دوسری جانب تھل کے مال پلانٹ والے راولپنڈی پہنچ میں 8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پہلے فیڈ مل والی مکئ کا ریٹ 2200/2300 رہ گیا تھا نیچے تاہم ابھی فیڈ مل والی مکئ کے ریٹ 2800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ باجرہ تھل میں کافی مال بچے پڑے ہیں اگر فیڈ ملوں کا وارہ بنتا ہے تو فیڈ ملز باجرہ خرید سکتی ہیں۔ پچھلے سال بھی فیڈ ملز کو وارہ بن گیا تھا لیکن سٹاکسٹ نے فیڈ ملز کو مال لینے ہی نہیں دے۔ جو ریٹ فیڈ ملز کا ہوتا تھا سٹاکسٹ 100/200 بڑھا کر مال لے جاتے تھے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سٹاکیوں نے سارا سال باجرہ ہولڈ کرنے کے بعد نقصان کیا۔ اس سال دیکھنا چاہیے کے باجرہ فیڈ ملز کنزیوم کرتی ہیں یا نہیں پھر انٹری کرنی چاہیے۔