+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 21 2026 13:01:07
  • Comments

Turmeric | ہلدی ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں تو 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم ایکسپورٹرز بھرپور گاہک ہیں اور مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل بازار مزید گرم ہو گیا ہے 200 ڈالر تیز ہو گیا ہے اور انڈیا ایف او بی 2110 ڈالر ریٹ بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا مارکیٹ 20306 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ پہنچ گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ تاہم ابھی ان ریٹوں میں تھوڑی تھوڑی سیلنگ آنا شروع ہو گئ ہے۔ پہلے چونکہ جون میں بارشیں نہیں ہوئ انڈیا میں اہم پیداواری علاقوں میں ابھی جولائ میں بہتر مون سون بارشوں نے آئندہ فصل کے حوالے سے فوری خدشات کم کر دیے ہیں۔ اس وقت بوائ شروع ہے اور ریٹ اچھا ہونے کی وجہ سے کسان اس کو زیادہ کاشت کریں گے۔ تاہم آگے اگر بیجائ اچھی بھی ہوتی ہے تو آل نینو کے ممکنہ اثرات بھی ہیں۔ انڈیا میں اس وقت منڈیوں میں آمدن بہت کم ہے جبکہ ایکسپورٹ میں اچھی ڈیمانڈ ہے اور کیری فارورڈ سٹاک بھی کم ہے۔ اس وقت مجموعی آمد تقریباً 8,500 بوریاں رہی، جو گزشتہ سیشن کی 18,000 بوریوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ اس کی بڑی وجہ مہاراشٹر کی اہم منڈیوں کی بندش تھی۔کئ علاقوں میں فصل کو رائزوم روٹ کی بیماری کی اطلاعات بھی تھیں۔ مئ میں انڈیا نے 18960 ٹن ہلدی ایکسپورٹ کی ہے جبکہ اپریل اور مئی کی مشترکہ ایکسپورٹ 34000 ٹن تک ہے۔ پاکستان میں ہلدی کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کی ہلدی کی ایکسپورٹ میں کافی اضافی دیکھنے میں آیا ہے اور آگے بھی پرافٹ بہت اچھا ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹرز فل حال بھرپور گاہک ہیں۔ 600 ڈالر کا فرقہ ہے پاکستان اور انڈیا کی مارکیٹ میں۔ پاکستان ہلدی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے۔