+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 21 2026 11:50:59
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 171 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 176 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا لائن 6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ فل حال لانگ ٹرم کالے چنے میں جیسے جیسے صورتحال واضح ہوتی جائے گی پھر دیکھا جائے گا۔ ابھی فل حال کے لیے پاکستانی مارکیٹ کافی ڈاؤن تھی۔ آسٹریلیا پڑتے سے 20 روپیہ کلو نیچے تھی جس کی وجہ سے لوکل سٹاکیہ ایکٹو ہوا اور بازار میں پیسے پڑ گئے۔ مزید بھی 5/10 روپے پڑ سکتے ہیں۔ لیکن ساتھ ساتھ جیسے جیسے بازار بہتر ہو رہا ہے۔ تھوڑا تھوڑا مال بھی بیچ رہے ہیں۔ جن ٹریڈرز نے 162/163 میں مال لیے ہیں وہ ساتھ ساتھ تھوڑے تھوڑے مال بیچ بھی رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انویسٹرز اوپر لیول پر گاہک تھے تاہم نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہی ہے۔ نیچے ریٹیل میں دالوں کا وکرا کمزور ہے اور سٹھڑی سفید چنے کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے دال بھی اس کی بن رہی ہے جو کہ سستی پڑتی ہے۔ دوسری جانب بکنگ 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں آسٹریلیا سے جو کراچی پورٹ پر 185 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ کنٹینرز میں بکنگ کا ریٹ ہے بلک میں 15/20 ڈالر کم میں مال مل جاتا ہے جو مزید 5 روپیہ کلو کم میں پڑتا ہے۔