+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 15 2026 16:59:47
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سہ پہر کے اوقات میں 1/1.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 166.5/167 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر ڈلورڈ مالوں کے 170.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 6725/50 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ جن ٹریڈرز کے پاس نیچے ریٹوں والے مال تھے 162/63 والے وہ تھوڑا تھوڑا مال بیچ بھی رہے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا بازار 6100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں دہلی منڈی میں جو کہ 640 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ آسٹریلیا سے بھی 610 ڈالر ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 185 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔