+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 15 2026 14:36:45
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش کی مارکیٹ انتہائ گرم نظر آ رہی ہے۔ لوکل بازار 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور کراچی مارکیٹ میں 11900 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں ایس کیو کوالٹی کے جبکہ فیصل آباد منڈی میں 12400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ لوکل مزید بھی مال خریدنے چاہیں۔ بکنگ بھی مزید تیز ہوئ ہے اور 1050 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 12750 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل ابھی بھی بازار 850 روپیہ من ڈاؤن ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں خریف کی دالوں کی بیجائ ایک مہینہ لیٹ ہو گئ ہے۔ انڈیا میں خریف کی فصل چھوٹی ہوتی ہے لیکن پھر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ انڈیا گجرات میں پچھلے سال ماش کی بیجائ تقریباً 25 ہزار ہیکٹئر کے قریب تھی لیکن اس سال 11 ہزار ہیکٹئر کے قریب ہے۔ اور راجستھان میں بھی ابھی تک 2 لاکھ 78 ہزار ہیکٹرز پر بیجائ ہوئ ہے جبکہ نارمل 3 لاکھ 50 ہیکٹرز تک کاشت ہوتی تھی۔ انڈیا کا فارمر دوسری کراپس پر منتقل ہوگیا ہے کیونکہ آگے موسم کی وجہ ہے کراپ خراب ہو جاتی تھی۔ اس لیے کسان کاشت ہی کم کر گیا ہے۔ اس سال برازیل کی کراپ بھی کم ہے۔ بیجائ بھی کم تھی اور بارشوں سے کراپ بھی کافی ڈیمیج ہوئ ہے۔ انڈیا برما سے خریدار ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہے۔