+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 15 2026 12:13:55
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ پچھلے دو تین دن میں 6 روپے پڑ گئے ہیں۔ لوکل میں سیلنگ کھل کر نہیں ہے جبکہ سٹاکسٹ گاہک بن گئے ہیں جس کی وجہ سے بازار گرم ہے۔ کراچی مارکیٹ 166.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ سرگودھا منڈی میں 6750 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے لوکل مال خریدنے چاہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس وقت ٹریڈرز انٹرنیشنل مارکیٹ صرف موجودہ اسٹاک نہیں دیکھ رہی بلکہ 2026/27 کی فصل پر سب کی نظریں ہیں۔ آسٹریلیا میں کئ علاقوں میں بوائی خشک زمین میں ہوئی۔ موسمی صورتحال ال نینو کے خدشات پیداوار پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ جس سے ییلڈ کم آ سکتی ہے۔ اور انڈیا میں بھی آگے بیجائیوں کے لیے مون سون کے دوسرے بارشوں کے سپیل بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ آگے لانگ ٹرم میں انہی بارشوں پر ساری مندہ تیزی منحصر ہے۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا سے فارمرز کھل کر سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ 10/15 ڈالر بہتر ہوئ ہے۔ دوسری جانب پاکستانی مارکیٹ لوکل کراپ اچھی ہونے کی وجہ سے پہلے ہی انڈر کاسٹ ہے۔ اس وقت بکنگ آسٹریلیا سے 600 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 182 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بلک میں بھی اگر 20 ڈالر کم میں مال بک ہو تو 176 کا پڑتا ہے۔ جبکہ لوکل 10 روپیہ کلو مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ لوکل مال خریدنے چاہیں۔ فل حال وقتی بازار میں تیزی کا رجحان ہے۔