+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 09 2026 15:41:41
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ فل حال رکی ہوئ ہے۔ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پرانے مال 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس بار اب تک مصر سے کام نہیں ہوا ہے۔ اگر دو ہفتے مزید مصر سے کام نا ہوا تو مصر کی مارکیٹ پریشر میں آ سکتی ہے کیونکہ پاکستان مصر کا سب سے بڑا خریدار ہے برسیم میں۔ پھر مصر کی مارکیٹ لٹک سکتی ہے اگر پاکستان کی طرف سے خریداری نا گئ تو ۔ اور اس بار پاکستانی امپورٹرز بھی ٹھنڈے بیٹھے ہیں کوئ ریٹ نہیں لگا رہے ہیں مصر والوں کو۔ مال بھی ڈائرکٹ شپمنٹ آنے ہیں جو کہ پچھلی بار کی نسبت جلدی پہنچ جائیں گے۔ فل حال جب تک پرانے مال کھل کر بکنا شروع نہیں ہوتے تب تک امپورٹرز بھی کھل کر بکنگ میں نہیں جائیں گے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔