+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 09 2026 15:25:18
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی جہاز والے مال 153 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گودام والے مال کرمسن کوالٹی 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر کوالٹی مالوں کے 159 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق رشیا سے 480 ڈالر میں کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 145.75 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائی کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل بازار کمزور نظر آ رہا ہے۔ آسٹریلیا اور کینیڈا میں ریکارڈ کراپ کے علاؤہ رشیا اور قازقستان بھی ریکارڈ کراپ تھی۔ رشیا کی کراپ 7 لاکھ ٹن تک تھی جبکہ قازقستان کی کراپ 7.5 لاکھ ٹن تک ریکارڈ پیداوار آئ تھی۔ قازقستان نے زیادہ تر مال ترکی ایکسپورٹ کر دیے ہیں کیونکہ ترکی کی پیداوار کم تھی۔ پچھلے سال پورے ولڈ میں تقریباً 72 لاکھ ٹن مسور کی کراپ تھی جبکہ اس سے بھی پچھلے سال 48 لاکھ ٹن کے قریب کراپ تھی۔ ابھی کافی سپلائیاں بچی پڑی ہیں۔ مارکیٹ میں مزید مندے کا ہی رجحان ہے۔