+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 09 2026 14:39:19
  • Comments

Coriander | دھنیا ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت 400 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ۔ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں زیادہ تر گولی کوالٹی مال بکتے ہیں جبکہ گولی کوالٹی 21000/21500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے کیونکہ انڈیا مارکیٹ تیز ہے اور پورے ولڈ کی مصالحہ جات کی مارکیٹیں انڈیا کو ہی فالو کرتی ہیں۔ اگر انڈیا ریٹ تیز ہو تو ہر جگہ ریٹ بڑھ جاتا ہے۔ انڈیا مارکیٹ کل 15800/900 تک کام ہو کر آج دوبارہ 15600 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے انڈین کرنسی میں۔ انڈیا منڈیوں میں مال انتہای شارٹ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب ایران سے ٹریڈرز کو کافی وارہ ہے لیکن راستوں کے مسائل ہیں بلوچستان میں جبکہ ایران بھی جنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔