+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 03 2026 16:44:26
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 92/93 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بیچ ہے جبکہ گاہکی سست ہے۔ لوکل مارکیٹ میں امپورٹرز مال بیچ کر جو جہاز بک ہوا ہے اس میں مال پکڑ رہے ہیں۔ تاہم ابھی فل حال تھوڑا رکنا چاہیے کیونکہ بکنگ نرم نظر آ رہی ہے۔ انٹرنیشنل سپلائ کافی پڑی ہے۔ بڑے انویسٹرز ابھی بھی رہے ہوئے ہیں خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی فل حال فیڈ ملوں کو ییلو پیس میں وارہ نہیں ہے۔ ییلو پیس کا ریٹ 92 روپے ہے اور اس میں 24٪ تک پروٹین کنٹینٹ ہوتا ہے جو کہ فی 1٪ پروٹین کی لاگت 3.83 روپے بنتی ہے جبکہ سویا بین میل کا ریٹ 156 روپیہ کلو تک بھاؤ کراچی مارکیٹ میں اور سویا بین میل میں 46٪ تک پروٹین کنٹینٹ ہوتا ہے جو کہ فی 1٪ پروٹین کی لاگت 3.39 روپے بنتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فیڈ کو ابھی ان ریٹوں میں 92 روپے پر ییلو پیس سویابین میل کے مقابلے میں 13٪ تک مہنگا پروٹین فراہم کر رہی ہے۔ اسلیے ییلو پیس میں وارہ نہیں ہے۔ ابھی اس ٹائم فیڈ ملز کو مکئ سب سے زیادہ وارہ ہے۔ اس سے وہ (DDGS) ڈسٹلرز ڈرائڈ گرینز سولیوبلز بناتے ہیں۔ جس میں پروٹین کے ساتھ ساتھھ چکنائی اور منرلز وغیرہ بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں جو کہ کم قیمت میں غذائی خصوصیات بھی زیادہ فراہم کرتی ہیں۔ ییلو پیس میں انویسٹمنٹ میں فل حال ابھی رکنا چاہیے۔ انٹرنیشنل سپلائ کافی پڑی ہے ریٹوں میں 10/20 ڈالر مزید کمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔