+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 29 2026 14:59:00
  • Comments

Alfalfa Seed | لوسن

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن مارکیٹ گرم ہے۔ 2000 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور دیسی کچے سندھ کے مال ہلکی کوالٹی بھی 38000/40000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ اچھی کوالٹی مال 44000/45000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی آمدن بہت کم ہے مال سارے اندر چلے گئے ہیں۔ جہاں آمدن 100/150 من ہوتی تھی وہاں 20/40 من آمدن ہے۔ اس بار کوالٹی ہلکی ا رہی ہے۔ ابھی کوالٹی مال کم ہیں۔ دوسری جانب حیدر آباد منڈی میں اچھے پلانٹ والے مال 48000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں ملتان منڈی میں بھی 49000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوسن ایکسپورٹ والا آئٹم ہے اس لیے انڈیا بازار بہتر ہونے کی وجہ سے لوکل پاکستان فصل اچھی ہونے کے باوجود ریٹ تیز ہو گیا ہے۔ تاہم جن ٹریڈرز نے نیچے ریٹوں میں مال لیے ہیں ادھر ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کریں۔