+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 15 2026 13:14:19
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کراچی سے گاہکی کمزور ہے جینین کام تھل کے مالوں کے ہی ہو رہے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے اگلے دنوں پورٹ پر مزید آمدن بھی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ آسٹریلیا سے بکنگ 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں لیکن آسٹریلیا بھی گاہکی کمزور ہے۔ رشیا سے 565 ڈالر تک کام ہوئے ہیں۔ بکنگ میں بھی فل حال ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیا کی لوکل کالے چنے کی فصل پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہے۔ اس سال انڈیا میں 2026/2027 میں 11.02 ملین میٹرک ٹن کی کراپ کا تخمینہ ہے۔ تاہم پیداوار وار زیادہ ہونے کے باوجود بھی انڈیا میں لاگت اس سے بھی زیادہ ہے۔ انڈیا کی کھپت 12 ملین میٹرک ٹن تک ہے۔ یعنی 1 ملین ٹن انڈیا کالا چنا کم ہے لیکن حالیہ سالوں میں انڈیا نے دالوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ییلو پیس کافی زیادہ امپورٹ کی ہے کیونکہ وہ ایک مزید سستا آپشن ہے۔ ییلو پیس کا بھی پوری دنیا میں کافی زیادہ سٹاک ہونے کی وجہ سے ریٹ انتہائی مناسب ہیں 310 ڈالر ریٹ ہے۔ اس لیے ابھی فل حال انڈیا کی حکمت عملی کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اگر انڈیا کالا چنا ہی خریدتا ہے تو ٹھنڈا کر کے ہی خریدے گا آگے اکتوبر نومبر میں خریدے گا۔ ابھی انڈیا نے اگر خریداری کی تو رشیا اور تنزانیہ سے خریدے گا۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں بیجائیاں کم ہوئ ہیں۔ اس سال آسٹریلیا کی فصل کا تخمینہ 1.52 ملین میٹرک ٹن تک ہے جبکہ پچھلے سال 2.5 ملین میٹرک ٹن کراپ تھی آسٹریلیا میں۔ اس سال ایکسپورٹ میں بھی 22٪ تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اور پاکستان کی امپورٹ بھی مزید کم ہونے کے امکانات ہیں لوکل کراپ اچھی ہونے کی وجہ سے۔ فل حال آسٹریلیا میں کیری فارورڈ سٹاک کافی زیادہ پڑا ہے انٹرنیشنل مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ جب تک اضافی مال کنزیوم نہیں ہوتا تب تک تو کوئ مزے داری نہیں ہے۔ تاہم آگے اس سال ییلڈ رسک بھی ہے موسمی حالات میں خشک سالی کی وجہ سے لیکن اضافی سٹاک کا پہلے کنزیوم ہونا ضروری ہے۔