+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 11 2026 13:58:55
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 10/15 روپیہ کوئنٹل نرم ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ جوہرآباد 14500 بھلوال 14050 جبکہ سفینہ شوگر ملز کے 13935 العریبیہ 13910 پپلان 13800 المعیز 1 13800 المعیز 2 13785 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13950 کمالیہ 13785 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ کے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ شوگر ملز کے 13590 اتحاد 13600 گھوٹکی 13585 ڈھرکی 13580 اے کے ٹی 13570 جبکہ ایس جی ایم 13585 اور الائنس شوگر ملز کے 13580 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13680 حمزہ 13675 فاطمہ 13740 شیخو 13760 اشرف 13700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ النور 13750 مہران فاران شوگر ملز کے 13825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جون فکس کے سودوں کے 13575/80 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جولائی فکس کے سودوں کی مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 13625 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پنجاب میں 31 مئ تک کے ڈیٹا کے مطابق 2564384 ٹن سٹاک بقایا پڑا ہے جبکہ سندھ میں 1294023 ٹن سٹاک پڑا ہے اور کے پی کے میں 311837 ٹن سٹاک بقایا پڑا ہے جو کہ کل ملا کر 4170244 ٹن سٹاک بقایا پڑا ہے جو کہ کھپت سے زیادہ ہے۔ لوکل مارکیٹ میں ٹرینڈ کا دارومدار ایکسپورٹ پر مبنی ہے۔ پاسما لگی ہوئ ہے ایکسپورٹ کے پیچھے لیکن گورنمنٹ آہستہ آہستہ کر کے تھکا کر اجازت دے گی۔ اگر 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ بھی ہوتی ہے تب بھی فالتو چینی ملک میں ہے تاہم پھر بازار میں مندہ نہیں آئے گا لیکن اگر ایکسپورٹ نہیں ہوتی تو بازار میں مندہ بھی آ سکتا ہے۔