+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 05 2026 15:03:50
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور پورٹ والے مالوں 11650 جبکہ گودام 11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1005 ڈالر میں کام ہوئے ہیں برما سے جو کراچی پورٹ پر 12091 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے لوکل مارکیٹ میں تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے۔ لیکن اوپر انٹرنیشنل مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ انڈیا کی پہلے جون میں بیجایاں لیٹ شروع ہوئ تھی لیکن جولائ میں ماش کی بیجائ بہت اچھی ہوئ ہے۔ پچھلے سال 31 جولائ تک 19 لاکھ ہیکٹرز پر بیجائ تھی جبکہ اس سال 21 لاکھ ہیکٹرز پر بیجائ ہوئ ہے۔ پچھلے سال کی نسبت 10% بیجائ زیادہ ہے۔ تاہم اوور آل کم ہی ہے۔