+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 04 2026 15:31:54
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو ریگولر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 170/172 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ مشین کلین مال 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کمزور ہے اور سٹینڈرڈ کوالٹی مال 530/40 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 161.75 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم اس میں مال ہلکی کوالٹی ہوتا ہے۔ ٹریڈرز ادھر سارٹ کر کے فروخت کرتے ہیں۔ اچھی کوالٹی مال کی بکنگ 600 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 177 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال نیچے ڈیمانڈ ہے مال بک جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق رشیا میں کیری فارورڈ سٹاک کافی پڑا ہے۔ چیکو میں مزے داری نظر نہیں آ رہی ہے۔ بکنگ میں بھی ساتھ ساتھ ہی کام کرنا چاہیے۔ دوسری جانب لوکل اس بار لوکل سٹھڑی کراپ کافی اچھی ہے۔عید سے پہلے تو ریٹ 5200/5300 تک رہ گئے تھے ابھی 300 روپیہ من ریٹ تیز ہوا ہے اور 5500 سے 5800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے تیار مالوں کے۔ سٹھڑی چنا مال بکنے میں مسئلہ کرتا ہے۔ اس کے گلنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ زیادہ تر کمرشل میں رشین چیکو کوالٹی ہی چلتی ہے۔ کینیڈا 8 ایم ایم 220 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی میں۔ کینیڈا سے بکنگ میں ہلکی کوالٹی 600/620 جبکہ اچھی کوالٹی 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا سے بھی ہلکی کوالٹی مال منگوا کر امپورٹرز چھنائ کروا کر لوکل میں فروخت کرتے ہیں۔ کینیڈا کے 9 ایم ایم اچھے چھنے ہوئے مال کراچی مارکیٹ میں 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم رامبا برانڈ گودام کے مال 320 جبکہ پورٹ کے مالوں کے 315 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ امیریکا سے بکنگ اچھے وی آئ پی برانڈڈ مالوں کی 1040 ڈالر ہے جبکہ بغیر برانڈ کے 940 ڈالر ہے۔ 940 ڈالر والے بھی مال اچھے ہیں امپورٹرز منگوا کر لوکل میں سارٹ کروا کر فروخت کرتے ہیں۔