+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 05 2026 12:18:15
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ملرز کو کراچی مارکیٹ سے وارہ نہیں ہے۔ اس پر کرایہ لگا کر پنجاب تھل سے اوپر پڑتا ہے۔ ملرز تھل کا ہی چنا استعمال کر رہے ہیں۔ کراچی مارکیٹ ٹھنڈی ہے ثابت میں ہی تھوڑا بہت استعمال ہو رہا ہے۔ تھل سرگودھا منڈی میں 6750 روپیہ من ملتان 6650 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اپریل میں کراچی پورٹ پر آسٹریلیا سے کالے چنے کے 372 کنٹینر آئے ہیں جبکہ رشیا اور تنزانیہ سے 167 کنٹینر آئے ہیں۔ فل حال اگر امپورٹ میں پیرٹی بنی تو امپورٹرز بکنگ میں چلے جائیں گے کیونکہ ویسل کا ریٹ کنٹینر سے 20 ڈالر کم ہی ہوتا ہے۔ آج بکنگ کنٹینر میں 590 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں بھی امپورٹرز نے ویسل بک کروا کر لوکل مارکیٹ میں اپنا پرافٹ رکھ کر 45 دن کر کے لوکل میں مال سیل کیے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے مزے داری نہیں ہے۔