+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 04 2026 12:50:44
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے کھرے مالوں کے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے کوئ زیادہ مزے داری نہیں ہے۔ مکسنگ والا آئٹم ہے۔ دوسری ہلکی کوالٹیاں لوگ مکس کر کے ہی بیچتے ہیں۔ مورو کے ڈنڈی کٹ مال 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ڈنڈی والے مالوں کے 12000/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کہیں ریٹ کم ہو پھر سٹاکسٹ اس میں آئیں گے ورنہ نہیں۔ ان ریٹوں میں کولڈ سٹور کے کرایے کمیشن وغیرہ ڈال کر سٹاکسٹ کو کچھ بچتا نہیں ہے۔ دوسرا مرچ کے کام میں بے ایمانی بہت زیادہ ہے۔ آگے بیوپاری یا آڑھتی مال خریدتے ہوئے 500/1000 اپنا رکھتے ہیں اور بیچتے ہوئے بھی۔ اس وجہ سے پھر سٹاکسٹ بھاگ گئے ہیں۔ لائنوں سے بھی اب فیصل آباد مال نہیں بھیجتے ہیں آگے ڈائرکٹ دوسری منڈیوں میں کام ہوتا ہے۔ فیصل آباد کاٹ کٹتی ہے اور بے ایمانی کی وجہ سے فیصل آباد منڈی کی عزت ختم ہو گئ ہے۔ اب ملتان لاہور پنڈی کویٹہ ڈائرکٹ مال جاتا ہے لائنوں سے ہی۔