+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 30 2026 12:26:30
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ تیز ہے۔ کراچی مارکیٹ میں 167.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں بھی کام گرم ہی ہے اور 6900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ فل مئ کے سودوں کے 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ تیز ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایک جہاز بک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس وقت آسٹریلیا میں سپلائ تو کافی ہے لیکن آگے موسمی حالات بھی ناساز ہیں۔ سپر النینو کی پیشگوئی کی جاری ہے ایشاء اور انڈیا میں جس میں بارشیں بہت کم ہوتی ہیں۔ جو کہ آگے فصلوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ دوسرا جنگی حالات کی وجہ سے فرٹیلائزرز کا بہت بڑا مسئلہ آگے نظر آ رہا ہے۔ تیسرا جنگی حالات کی وجہ سے کروڈ آئل اگر شوٹ کرتا ہے تو کرائوں میں مزید تیزیاں بن سکتی ہیں۔ ابھی بھی کروڈ آئل تیز ہوا ہے جس کی وجہ سے ساری کموڈیٹیز تیز ہیں۔ کروڈ آئل 108$ کا ہو گیا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیں جو دور اندیشں امپورٹرز ہیں وہ پہلے سے ہی ایکٹو ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا میں ٹریڈرز ان سارے حالات سے آگاہ ہیں اور ان ریٹوں میں مال ہولڈ کر سکتے ہیں۔