+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 23 2026 18:46:16
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ بھی 11100/200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں مشین کلین مالوں کے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال چائنہ میں برازیل کے تل کا ریٹ 1150/1170 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاکستان کا ریٹ بھی اسی کے ساتھ ہی ہے۔ چائنہ میں تو پاکستان کے اتنے تک بکے نہیں ہیں۔ کم مقدار میں بکے ہیں۔ تاہم دوسرے ممالک میں تھوڑا تھوڑا تل سارا سال ہی پاکستان سے ایکسپورٹ ہوتا رہا ہے۔ برازیل کے مالوں کے آئل کنٹینٹ بھی زیادہ ہے اور کرائے کے لحاظ سے بھی چائنہ وارہ ہے افریکہ کے مقابلے میں۔ نگر کے مالوں کے بھی 1180 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ افریکہ کے ٹاپ کوالٹی مالوں کے 1380 سے 1550 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں سب سے زیادہ ایتھوپیا کے نمبر 1 گریڈ مال کا ریٹ ہے 1550 ڈالر ریٹ ہے۔ افریکہ کے تل کا ریٹ اونچا ہی ہے صرف برازیل کا ریٹ نیچے ہے وہ بھی اس بار فارورڈ میں کھل کر نہیں بیچ رہے ہیں ریٹ کم ہونے کی وجہ سے۔ برازیل کے ایکسپورٹرز کو ان ریٹوں میں فارورڈ میں نقصان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستان کی لوکل مارکیٹ پچھلے 40 دنوں میں 2000 روپیہ من پلس ہوئ ہے۔ ٹیکنیکل اینیلسز کے مطابق لوکل پاکستان تل کی قیمتوں میں مندہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ تل کی لوکل قیمت کی سپورٹنگ پرائس 11000 روپیہ من تک ہے۔ دی گئ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کافی عرصہ تھکائ کرنے کے بعد اب مارکیٹ سپورٹ پر ا گئ ہے۔ کوئ یک دم تیزی والی بات تو نہیں ہے لیکن مارکیٹ بہتر ہے۔ ان ریٹوں میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہکی ہے۔