+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 17 2026 16:27:40
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دوبارہ کمزور ہوئ ہے اوپر 165/166 تک کام ہو کر ابھی 162 روپیہ کلو تک مارکیٹ ہے۔ تھل لائن بھی مارکیٹ تھوڑی نرم ہے اور 6650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کالے چنے میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو مزے داری نہیں ہے۔ لوکل کراپ بھی اچھی ہے اور آسٹریلیا میں بھی کیری فارورڈ سٹاک کافی پڑا ہے۔ صرف جنگی حالات کی وجہ سے کروڈ آئل کی قیمتیں اگر متاثر ہوتی ہیں تو آگے لانگ ٹرم میں اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ جس میں کرائے بڑھ سکتے ہیں۔ ملکوں کی کرنسیاں کمزور ہو سکتی ہیں۔ فرٹیلائزرز مہنگے ہو سکتے ہیں۔ لیکن وہ آگے کی باتیں ہیں۔ فل حال لوکل میں مارکیٹ 6200 کی طرف جاتی ہے تو گاہکی آجاتی ہے اور اوپر 6800 کی طرف مارکیٹ بھاری ہو جاتی ہے۔ بیچ بھی شروع ہو جاتی ہے۔ ٹیکنیل اینیلسز کے مطابق بھی مارکیٹ ای ایم اے 200 سے نیچے قیمت ہے۔ ایی ایم اے 200 ایک سنٹر پوائنٹ کی طرح کام کرتی ہے۔ جب قیمتیں اس سے اوپر چلی جاتی ہیں تو بیچ دیتے ہیں اور جب قیمتیں اس سے نیچے ہوں تو فنڈامنٹلز دیکھ کر خرید لیتے ہیں۔ فل حال جو بڑے ٹریڈرز ہیں مزدوری والا کام ہی کر رہے ہیں۔ تھوڑا بہت نیچے بازار جائے تو مال خریدنا چاہیے اور جہاں 200/400 کی مزدوری ملے وہاں بیچنا چاہیے۔ ابھی ساتھ ساتھ اور کم حجم میں کام کرنا چاہیے۔ لانگ ٹرم کے لیے جہاں فنڈامنٹلز سپورٹ کریں وہاں زیادہ خریداری کرنی چاہیے۔