+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 07 2026 12:42:15
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے 161/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹوں میں کراچی سے مال لینا چاہیے مارکیٹ میں 10/15 روپیہ کلو پڑ سکتے ہیں۔ مزید بھی آگے ساتھ ساتھ مارکیٹ ٹرینڈ کی رپورٹ وقت کے ساتھ آئے گی۔ فل حال کراچی سے مال خریدنے چاہیے مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ سرگودھا منڈی میں نئے مال کے 6600 روپیہ من جبکہ پرانے مال کے 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل نئ کراپ بارشوں سے کافی ڈیمیج ہوئ ہے۔ ابھی صرف اکا دکا تھریشر لگی تھیں۔ بارشوں کی وجہ سے کٹائیاں رکی ہوئ ہیں۔ اکا دکا کٹائی ہو کر گوداموں تک مال پہنچا ہے۔ باقی زمینوں میں پڑا ہے یا کٹائی ہی نہیں ہوئ ہے۔ تھل میں بارشوں سے کافی فصل خراب ہوئ ہے۔ کل بھی بارش ہوئ ہے اور آج اور کل میں میں بارش ہے۔ ابھی مزید بارش سے نقصان متوقع ہے۔ مزید بھی کوالٹی خراب ہونے کے امکانات ہیں۔ بارشوں کے بعد صحیح اندازہ لگ سکے گا کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلیا سے کالا چنا مارچ میں ٹوٹل 1773 کنٹینر آئے ہیں اور جس میں 1298 ویسل میں جبکہ 475 کنٹینرز میں آئے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سٹاک تو کافی ہے آسٹریلیا میں لیکن کرایوں میں 30/40 ڈالر کے اضافے کی وجہ سے سی این ریٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بکنگ کراچی پورٹ کے لیے 560 ڈالر ہے لیکن فل حال گاہک کم کر کے بھی نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کالے چنے کے مارکیٹ ٹرینڈ کی اگر بات کی جائے تو آسٹریلیا میں کیری فارورڈ سٹاک تو بہت ہے۔ لیکن جنگی حالات کی وجہ سے انرجی سیکٹر شدید متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔ انرجی میں سب سے پہلے کروڈ آئل پھر کھادیں پھر اشیاء خرد ونوش کی قیمتوں میں شدید تیزی بن سکتی ہے۔ چائنہ 70٪ کروڈ آئل ایران سے خریداری کرتا تھا جو کہ امریکہ نے ریفائنریاں ہی تباہ کر دی ہیں۔ دوسری جانب ایران نے قطر میں آئل ریفائنریاں تباہ کی ہیں۔ اور مزید بھی کام خطرے میں ہے۔ جو کہ آگے جا کر کھادوں کو شدید متاثر کریں گی اور پھر فصلیں شدید متاثر ہونگی۔ دوسری جانب آگے موسم بھی سوپر ال نینو ہے۔ یعنی کے شدید خشک سالی۔ موسمی ماہرین کے مطابق اس طرح کی صورتحال پچھلی بار 2015 میں ہوئ تھی اور اس سے پہلے 1997 میں ہوئ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اگر آبنائے ہرمز کھل بھی جاتا ہے تو بھی کنٹینر دوبارہ خالی ہو کر ری شپ ہونے میں 60 دن کا وقت درکار ہے اور اس گیپ میں ہی کروڈ آئل مزید تیز ہو سکتا ہے۔ اور فل حال کوئ چانس نہیں ہے کھلنے کا۔ اس لیے حالات نا ساز ہونے کی وجہ سے ہر سٹاکیہ ہی متحرک ہے۔ بعض بڑے سٹاکسٹ تو جن اجناس کا ریٹ اپنے کم لیول پر ہے۔ اگلے سال کا بھی ذہن میں رکھ کر خریداری کر رہے ہیں۔