+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 04 2026 18:30:20
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 500 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہے اور 20000/20500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال ہائبرڈ کھرے خشک مالوں کا گاہک ہے۔ اب بازار جیسے جیسے اوپر جا رہا ہے ساتھ ساتھ مال فروخت بھی کرنے چاہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں یہ چیز واضح دیکھنے میں آئی ہے کہ ہائبرڈ مرچ کا ریٹ 22000/24000 کی طرف جاتا ہے تو بھاری ہو جاتا ہے۔ پھر نیچے ہلکی کوالٹیاں بکنا شروع ہو جاتی ہیں اور کوالٹیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں سے اوپر مارکیٹ نہیں جاتی ہے ہائبرڈ مالوں کی۔ پھر آگے ہر دو ماہ بعد کسی نا کسی علاقے کی کراپ شروع ہو جاتی ہے۔ سندھ میں بھی رقبہ زیادہ کاشت ہونے لگ گیا ہے اور چھوٹی چھوٹی منڈیاں بھی کھل گئ ہیں۔ جہاں سے تھوڑی تھوڑی کر کے کراپ آتی ہی رہتی ہے۔