+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 16 2026 13:41:19
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 164.5/165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ سرگودھا منڈی میں 6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل بیچ کھل کر نہیں ہے جبکہ گاہک بھی کنفیوز ہے۔ آگے کراپ بھی سر پر ہے اور انٹرنیشنل حالات بھی سنجیدہ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں صورتحال غیر یقینی سی ہے۔ پیداوار اور کھپت کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو آگے لوکل کراپ شروع ہو جائے گی اور آگے کراپ جب آنا شروع ہو گی آنے کے بعد دیکھا جائے گا کہ مال خریدنا ہے یا نہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی سٹاک کافی پڑے ہیں اور لوکل پاکستان کی فصل بھی اچھی متوقع ہے۔ تو اس حوالے سے تو مزے داری نظر نہیں آتی لیکن کچھ مارکیٹ میں دوسرے فیکٹرز بھی ہیں جو اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر ایران اور امریکہ میں جنگ کی صورتحال تھوڑا عرصہ مزید برقرار رہتی ہے تو کروڈ آئل کی قیمتوں میں تیزی بن سکتی ہے جو کہ یہ دم کرائوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔ 40/50% اگر کرایوں میں اِضافہ  ہوتا ہے تو تمام اشیاء کے ریٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں۔  اب کروڈ آئل انجن ہے۔ اگر انجن میں تیزی آئے گی تو وہ ہر چیز کو تیز کر دیے گا۔ اس لیے مندہ اور تیزی نکالتے وقت یہ سارے فیکٹرز پر بھی نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ دوسرا کرنسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اگر ایران جنگ جیتتا ہے تو اس صورتحال میں ایرانی کرنسی اور چائنہ یوآن مزید تیز ہو سکتی ہیں اور انٹرنیشنل ڈالر میں۔ کمی آ سکتی ہے۔ لیکن اگر امریکہ جنگ جیتتا ہے تو ڈالر مظبوط بھی ہو سکتا ہے اور امریکہ اور بھی مزید ڈومینیٹ کر سکتا ہے۔ دوسری جانب دبئ سے ری سیل میں کافی کام ہوتے تھے جو کہ اب نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ ابھی دبئ کی حکومت نے خود اپنے پاس اضافی سٹاک رکھنے کا کہا ہے۔ اس لیے جو مال دبئ پڑے ہیں وہ ادھر ہی اوپر کر کے بھی بک گئے ہیں۔ آسٹریلیا سے بکنگ 570 ڈالر ہی ہے جو کراچی پورٹ پر فل حال کے ڈالر ریٹ کے حوالے سے 173.96 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔