+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 04 2026 14:06:21
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 156 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ ایل ڈی سی 4 کے بھی 156 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امپورٹرز اب لوکل میں کھل کر سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں کسی ٹائم بھی پیسے پڑ سکتے ہیں۔ جہاں کہیں اچھی تگڑی گاہکی نکلی لوکل مارکیٹ میں پیسے پڑ سکتے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں غیر یقینی سی صورتحال ہے۔ کروڈ آئل کی قیمت تیز ہو گئ ہے 77 ڈالر کو ٹچ کر گئ ہے اور اس میں مزید تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق 100 ڈالر کراس کر سکتی ہے۔ جس سے کرایوں میں اضافے کے امکانات ہیں اور مہنگائی ہونے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کاروباری حالات ناساز ہیں ہر طرف سیاسی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کرنسی اور کرایوں کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اس لیے جو بھی امپورٹ والی اشیاء ہیں ان میں غیر یقینی صورتحال ہے اور لوکل میں امپورٹرز کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔