+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 26 2026 14:22:02
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مال کے 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 9800/9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی ہوئ ہے ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ لوکل مارکیٹ میں مال کافی پڑے ہوئے ہیں سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کئے ہوئے ہیں۔ ان ریٹوں میں سٹاکسٹ کو نقصان ہے۔ دوسری جانب اس بار اتنا زیادہ تل ایکسپورٹ نہیں ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ میں ایوریج کوالٹی مال سوڈان سے 950 ڈالر میں مل جاتے ہیں جبکہ پاکستان کے مالوں کے بھی چائنہ میں 875/925 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آگے جون جولائ میں برازیل کی کراپ شروع ہو گی۔ جس کو دیکھتے ہوئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں کوئ زیادہ مزے داری نہیں نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پہلے عموماً ایسا ہوتا تھا ریٹ اگر کم ہوتا تھا تو ٹریڈرز چائنہ کی اگلی کراپ آنے تک انتظار کرتے تھے لیکن ابھی برازیل کی کراپ نے جو جون جولائ کا فرقہ تھا وہ ختم کر دیا ہے۔