+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 21 2026 13:41:10
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ سبی والی جوار ملتان منڈی میں 9100/9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ لائن پر سبی والی جوار کے 8900/9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ریٹ کافی تیز ہے۔ گاہکی بھی نہیں ہے اور بیچ بھی نہیں آتی ہے۔ آگے جہاں نیچے کام شروع ہوا ریٹوں میں مزید بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ 
ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ 360 روپیہ کلو تک کی بیچ ہے اوپر لیول پر جبکہ پرچون میں 380/400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال تو ابھی نیچے کام شروع نہیں ہوا ہے اور اوپر لیول پر امپورٹرز کو نفع اچھا ہے تھوڑا تھوڑا مال بیچ بھی جاتے ہیں تاہم ہائبرڈ جواریں بھی مال کم بک ہوا ہے۔ آگے اس میں بھی تیزی ہی لگتی ہے۔ 
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9100 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ کافی تیز ہو گئے ہیں۔ لیکن مال شارٹ ہیں۔ آگے جیسے جیسے نیچے کام شروع ہوگا ریٹوں میں مزید تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔