Sorghum | جوار
Feb 25 2026
چینی کی تازہ ترین رپورٹ۔ چینی کے روزانہ کے ریٹ
Nov 22 2025 14:31:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 126 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ امپورٹرز ساتھ ساتھ نفع پکا کر کے بکنگ میں بھی جا رہے ہیں کیونکہ بکنگ میں بھی وارہ ہے۔ .
Nov 22 2025 14:12:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 9950 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جسکی وجہ سے تھوڑی بہت ڈیمانڈ آجاتی ہے۔ بکنگ 5 ڈالر مزید بہتر ہوئی ہے اور 830 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 10176 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Nov 22 2025 13:43:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ مارکیٹ 100 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہے اور 17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں نون اور العریبیہ شوگر ملز کے۔ رمضان شوگر ملز 17200 ہی ریٹ مانگ رہا ہے۔ فیصل آباد سائڈ شوگر ملز کے 17000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ 25 سے ملیں چلنا شروع ہونگی اور امید ہے 28 تاریخ تک مال مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائے گا۔ ابھی آر وائ کے 16900 جبکہ اتحاد 16925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ چیدہ چیدہ ملز میں 4/5 ٹرک تک مال ہے اور وہ 18500 تک ریٹ مانگتے ہیں۔ ڈھرکی شوگر ملز 25 تک چل جائے گی اور 28 تاریخ تک مال آنا شروع ہو جائے گا۔ فارورڈ جنوری کے سودے 50 روپیہ کوئنٹل بازار کمزور ہوا ہے اور 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال فارورڈ میں بھی بیچ ہے گاہک کمزور ہے۔ حاضر احتیاط سے کام کرنا چاہیے مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ .
Nov 22 2025 12:46:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی 9800 روپیہ من گڈ ایوریج 10000/10200 روپیہ من جبکہ سفید مال 10600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 22 2025 12:46:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی کل 7000 روپیہ من تک کام ہوئے تھے تاہم آج دوبارہ 50/100 روپیہ نرم ہے اور 6850/6950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن تقریباً 2/3 گاڑی کے اندر اندر ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Nov 22 2025 12:45:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ کراچی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں 13000/13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 22 2025 12:26:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 168/169 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 7200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سودیما ویسل تو کراچی کی حدود میں پہنچ چکا ہے تاہم آگے جب ریٹیل میں ڈیمانڈ نکلی گی تب صورتحال واضح ہوگئی کہ امپورٹرز کم کر کے بیچ رہے ہیں یا نہیں۔ بکنگ دسمبر شپمنٹ 510 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ .
Nov 22 2025 12:11:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ لوکل سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ مال کھل کر بیچتے نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کابلی مونگ بھی نہیں ا رہی ہے اور ارجنٹینا اور برازیل کے بکنگ میں بھی مال بہت کم ہیں۔ لوکل کراپ اچھی ہونے کی وجہ سے امپورٹرز نے اس بار مال کم بک کروائے ہیں۔ یہ تو کابلی مونگ آنا بند ہوگئی جس کی وجہ سے لوکل بازار تیز ہوا ہے۔ .
Nov 22 2025 12:06:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 8500/8550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں گاہک ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن بڑے ٹریڈرز نے پچھلے دنوں 8700/8800 میں مال بیچے ہیں ابھی 200/300 نیچے کر کے گاہک کھڑے ہیں اور جن سٹاکسٹ نے مال نہیں لیے وہ بھی تھوڑا تھوڑا کر کے مال خرید رہے ہیں۔ بڑے سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں باجرے کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فیڈ ملز کا ریٹ 3250 تک ہے لیکن سٹاکسٹ بڑھا کر ہی مال لے جاتے ہیں۔ نکو اور مکئ کا ریٹ تیز ہے۔ مکئ بھی شارٹ ہے۔ مکئ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ اگر ان کے ریٹوں میں مزید بہتری آتی ہے تو فیڈ ملز سٹاکسٹ سے بھی مال خرید سکتی ہیں آگے لانگ ٹرم میں۔ اس لیے 3200/3400 کے لیول پر بھرپور باجرہ خریدنا چاہیے۔ تھرپارکر والا باریک باجرہ بھی 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں اور حیدر آباد منڈی میں تھرپارکر کے مالوں کے 8800 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ تھرپارکر کے مال باریک ہوتے ہیں اس میں موئسچر بھی کم ہوتا ہے۔ اس بار تھرپارکر کے مالوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ پچھلی بار انہوں نے مال سیل کیے تھے لکین اس بار وہاں لوکل سٹاکسٹ کافی ایکٹو ہیں۔ دوسرا اس بار گندم کا ریٹ تیز ہے اور سردیوں میں تھرپارکر میں باجرے کا آٹا ہی کافی استعمال ہوتا ہے۔ لالا موسیٰ سائڈ 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے خشک مالوں کے۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں تھل کے کچے مالوں کے 3400 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اچھے خشک مال بغیر نمی والے خریدنے چاہیں۔ .
Nov 21 2025 17:25:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 17125 جبکہ آروائے کے 16925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Nov 21 2025 16:21:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کچے مال 185 جبکہ مشین کلین مال 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 530/540 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ دبئی سے 58/60 کاؤنٹ 310/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 58/60 کاؤنٹ کی بکنگ 980 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 235 سے 255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم 370 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 21 2025 16:16:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں کل 171 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے۔ آج پنجاب مارکیٹس بند ہیں کام کاج سست ہے۔ بکنگ جنوری شپمنٹ 495 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 21 2025 16:07:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن جہاز والے مالوں کے کل 170 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے۔ گاہکی سست ہے۔ بکنگ آسٹریلیا سے 495 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 21 2025 16:02:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال کے 9850/9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حاضر مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے مارکیٹ میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 825 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 10110 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Nov 21 2025 16:01:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 127 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کنٹینرز میں 340 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فلحال 15/20 دن گیپ ہے مارکیٹ بہتر ہی نظر آرہی ہے تاہم جیسے جیسے مارکیٹ اوپر جائے گی امپورٹرز ساتھ ساتھ نفع پکا کر کے بکنگ میں جائے گے۔ .
Nov 21 2025 15:19:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سنٹرل پنجاب سائڈ 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے کل کی کی نسبت۔ نون شوگر ملز 17200 رمضان 17200 سلانوالی 17200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ فیصل آباد سائڈ بھی جڑانوالہ سورج سویرہ وغیرہ 17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں اشرف شوگر ملز کے 17000 جبکہ آر وائی کے شوگر ملز کے 16950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ مال نہیں ہیں ملوں میں۔ اکا دکا ملوں میں مال ہیں ان کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فارورڈ میں کام ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ اوپن میں 13900 روپیہ تک بھاؤ ہیں جبکہ چیمبر میں 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں 3 مل کے سودوں کے۔ 31 روپیہ کلو کا فرقہ ہے حاضر میں اور فارورڈ میں۔ اس لیے حاضر احتیاط سے کام کرنا چاہیے۔ مارکیٹ میں رجحان بھی مندے کا ہے۔ .
Nov 20 2025 23:17:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جنوری کے سودے 14700 سے شروع ہوے تھے۔ پھر آہستہ آہستہ مارکیٹ نیچے آنا شروع ہو گئی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج جنوری کے سودے 13975 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ جبکہ 250 روپیہ کوئنٹل ڈیپازٹ پہ 14250 میں کام ہوے۔ حاضر میں فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ جوں جوں ملیں کرشنگ میں زور پکڑیں گی مارکیٹ ڈھیلی ہوتی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی فاروڈ کے سودے لینے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دسمبر جنوری جب کرشنگ عروج پر ہو گی پھر اندازہ لگے گا کہ گنے کی فی ایکڑ پیداوار کیسی ہے اور گنے سے چینی کتنی بن رہی ہے یعنی ریکوری کتنی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال بارشیں بہت اچھی ہوئی ہیں اور اندازہ ہے کہ گنے کی فی ایکڑ پیداوار اچھی ہو گی تاہم صحیح اعداد و شمار دسمبر جنوری میں آئیں گے۔ اس لئے فل الحال احتیاط سے کاروبار کرنا چاہیے۔ مال اتنا خریدیں جو ایک آدھ دن میں فارغ کر۔ فل مندے کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ .
Nov 20 2025 18:52:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا 185 سے 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے بھاؤ ہیں۔ اچھے مشین کلین مالوں کا 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بھی تھوڑا تھوڑا بن جاتا ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 235 سے 255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ 370 کلپر برانڈ 350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 20 2025 18:49:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے خشک مالوں کے 17500/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 20 2025 18:38:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ ملتان منڈی میں 13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 20 2025 18:35:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہے اور 171 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کراچی مارکیٹ میں امپورٹرز نے پول تو کیا ہے لیکن عموماً پول ٹوٹ جاتے ہیں۔ کوئ نا کوئ امپورٹڑ اندر خانے بیچ دیتا ہے جس کی وجہ سے سب بیچنا شروع ہو جاتے ہیں۔ تاہم لانگ ٹرم میں مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 20 2025 18:32:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 3/4 کوالٹیاں بن گئ ہیں۔ ریگولر کوالٹی 9600/9800 روپیہ من گڈ ایوریج 10000 روپیہ من سفید مال 10600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال کے 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
Nov 20 2025 18:32:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور گودام کے مال کے 9875 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی شام میں 10 ڈالر مزید بہتر ہوئ ہے اور 820/25 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 20 2025 18:26:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 پرانے مالوں کے 12500/1700 روپیہ کوئنٹل جبکہ نئے مالوں کے 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کوالٹی اچھی ہے 80/20 کوالٹی اتر رہی ہے۔ .
Nov 20 2025 18:22:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے خشک مالوں کے 8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ پہنچ میں 8800 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ موصول ہوئے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 20 2025 18:21:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید بہتر ہوئی ہے اور 11500/11600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 20 2025 17:25:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن جہاز والے مال 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہے اور 171 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مالوں کی بیچ ہے جبکہ گاہکی کمزور ہے۔ دو جہاز پورٹ پر اکھٹے لگ رہے ہیں کرمسن کے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہے۔ دوسری جانب کالا چنا جو بک ہو رہا ہے آسٹریلیا سے اس کے ساتھ 12 ہزار ٹن مسور ثابت نپر بھی لوڈ ہوگا۔ یہ 513 ڈالر میں بک ہوا ہے۔ مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 20 2025 17:11:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن جہاز والے مالوں کے 173/174 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز ضرورت کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائی وافر ہے۔ مزیداری نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ .
Nov 20 2025 17:00:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 127 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آگے مارکیٹ بہتر ہی نظر آرہی ہے نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے تاہم امپورٹرز ساتھ ساتھ نفع پکا کر کے بکنگ میں بھی جا رہے ہیں۔ .
Nov 20 2025 16:51:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 17150 جبکہ آروائے کے 17000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے میں مال ہیں کم کر کے مل جاتے ہیں۔ انڈس شوگر ملز بھی اوپن ہو گئی ہے کرشنگ کے لیے اور گنا جا رہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott