+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 03 2026 18:56:44
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم آج واہنڈو منڈی میں 2500/3000 بوری کی آمد تھی۔ 9000 سے 13000 تک بولی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق واہنڈو منڈی کے پلانٹ والوں نے مشین کلین مال ایک گاڑی 15000 میں فروخت کیا ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی 14000 کی بیچ ہے 2025 والے کی لیکن گاہک سست ھے۔ جبکہ نیا مصری مال 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن 16500 میں مل جاتا ہے۔ خریدار کمزور ہے۔ ہم نے گزشتہ ہفتے بھی تجزیہ لکھا تھا کہ پرانا اسٹاک بہت پڑا ہوا ہے اور پاکستان کی فصل بھی بہت اچھی ہے۔ دوسری جانب مصر میں اچھی فصل کی خبریں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کا دیسی برسیم سستا ہے اس لئے پرچون فروش پہلے ہی خریداری کرنا شروع ہو گئے ہیں یہ بات ہمیں خطر ناک لگتی ہے ماہرین کا خیال ہے کہ پرچون فروش وکرے سے پہلے ہی اپنے اندر بھر لیں گے اور وکرے وقت دنیا وکرا ڈھونڈے گی۔ اس لئے اگر آپ نے مندہ تیزی کرنی بھی ہے تو اس انداز سے کریں کہ 25 ستمبر سے پہلے پہلے بندہ فارغ ہو جائے۔ ریٹ ضرور چھوٹا ہے لیکن نفع اس وقت ہوتا ہے جب مال بک کر پیسے جیب میں آ جائیں۔ بعض اوقات بندے سستا سمجھ کر لے لیتے ہیں لیکن وکرے کے ٹائم پر وکرا ڈیڈ ہو جائے تو مال ہی بکتا۔ اس لئے کام کی ترتیب ایسی رکھیں کہ 2025 ستمبر تک بندہ مال بیچ کر فارغ ہو جائے۔ مصر کی فصل پندرہ جون کے بعد شروع ہو گی اور جولائی میں بھرپور آمد ہو گی۔ مصر میں بھی بمپر کراپ ہے۔ کئی دفعہ جب مصر کے ایکسپورٹرز کے ہاتھوں میں مال بچ جانے تو وہ ستمبر کے مہینے میں پاکستان والوں کو کمیشن پر مال لوڈ کرا دیتے ہوتے ہیں اور جب مال کمیشن پر بکنے پاکستان آ جاتا ہے اس وقت بہت پریشانی والا معاملہ بن جاتا ہے۔ اس لئے انتہائی محطات ہو کر کام کرنے والا سال ہے