+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 12 2026 15:06:26
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی کے جبکہ اکا دکا وی آئ پی مال 18500 تک بک جاتے ہیں اچھے کھرے کلر والے مال۔ دوسری جانب لونگی کوالٹی ہائبرڈ لونگی 22000 جبکہ دیسی لونگی 24000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں جامپور کوالٹی مال بہت کم اکا دکا ہیں ان کا ریٹ 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ زیادہ مال طوطا پری وغیرہ پڑے ہوئے ہیں وہ 15000/16000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ کوئٹہ منڈی میں وڈ والے مال کے 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں بغیر ڈنڈی والے مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سندھ کے علاقے تھوڑے تھوڑے چلنا شروع ہوگئے ہیں۔ تاہم ابھی آمدن بھی کم ہے اور مال گیلے ہیں۔ آگے مارچ میں بھرپور آمدن شروع ہو جائے گی۔ مرچ میں احتیاط سے ہی کام کرنا چاہیے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ کوالٹیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے ریٹ میں کوئ نمایاں بہتری نہیں بنتی ہے۔