+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 10 2026 12:38:44
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی 300/400روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور سبی منڈی میں 7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان 8000/8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ کافی تیز ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ فل حال بیچ ہے گاہکی نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت کریکشن آ سکتی ہے۔ ابھی مال لینے نہیں چاہیں تھوڑا رکنا چاہیے۔ اور جن ٹریڈرز کے پاس مال ہیں اکا دکا مال نکالتے بھی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں کافی کم وقت میں تیزی آئ ہے تقریباً قیمتیں ڈبل ہو گئ ہیں۔ 4100/4200 سے شروع ہوا تھا اور 8200/8300 تک اوپر کام ہوئے ہیں۔ اور نیچے کام ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تھوڑی کریکشن ہے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ آگے جہاں نیچے ڈیمانڈ شروع ہوئ وہاں بازار مزید بہتر بن سکتا ہے۔ جواریں شارٹ ہیں۔ 

ہائبرڈ جوار بھی کام گرم ہے۔ مارکیٹ میں یک دم 40/60 روپیہ کلو کی تیزی آئ ہے اور نیچے پرچون میں گنگا کے 380 جبکہ کیوری 400 گلابی توڑے والے مال ملتان منڈی میں کام ہوئے ہیں پرچون میں۔ ہائبرڈ جواریں بھی کم ہیں بکنگ میں۔ پائپ لائن میں مال کم ہیں۔ ہائبرڈ جواروں میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ 

سدا بہار جوار اوکاڑہ اور ملتان منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ ہی کافی تیز ہو گیا ہے۔ اب گاہک بھی نہیں بنتا ہے جبکہ بیچ بھی کوئ نہیں ہے۔ جن ٹریڈرز کے پاس مال ہیں بیچتے ہی نہیں ہیں نیچے ڈیمانڈ کے ٹائم ہی بیچے گے کاؤنٹر سیل میں۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہےن