+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 09 2026 16:10:24
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 165/170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم کائونٹر سیل بہت اچھی ہے۔ نیچے ریٹیل میں بھرپور گاہکی ہے سفید چنوں کی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر جنوری میں 685 کنٹینر کی آمدن تھی۔ بکنگ بھی رکی ہوئ ہے۔ لوکل سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں کچے مال 6300 جبکہ مشین کلین مال حیدرآباد منڈی میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا سے 316 کنٹینر آئے ہیں جنوری میں کراچی پورٹ پر۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا نے نومبر میں 28,338 ٹن چنے ایکسپورٹ کیے جو کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں تقریباً 10,000 ٹن زیادہ ہیں۔ ٹوٹل پچھلے سال 2025 میں 73,877 ٹن برآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ تھیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 350/355 جبکہ سوئر برانڈ 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا سے 186 کنٹینر کراچی پورٹ پر آئے ہیں اور ڈیمانڈ بھی اچھی ہے بک گئے ہیں۔ امپورٹرز کو نفع بھی اچھا تھا