+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 09 2026 14:15:57
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ حاضر میں مال نہیں ہے جبکہ جہاز والے مال 1 روپیہ کلو کمزور ہے اور 117 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اس کے بعد جو بلک میں مال ہےاس میں بھی 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 108 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ جبکہ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ جنوری میں کراچی پورٹ پر بلک میں 12699 ٹن مال پورٹ پر لگا ہے جبکہ 522 کنٹینر کی بھی آمدن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینیڈا نے نومبر میں 155,841 ٹن پیز ایکسپورٹ کیے جو اکتوبر کے مقابلے میں 44 فیصد کم تھی۔ 2024/25 میں 1.266 ملین ٹن ایکسپورٹ تھی جبکہ 2025/2026 میں 1 ملین ٹن تک ہے۔  
 نومبر میں بنگلہ دیش پیز کا سب سے بڑا خریدار تھا۔ دوسری جانب بھارت چار مہینوں کے دوران کینیڈا سے 416,405 ٹن سال بھر میں خریداری کی ہے۔ پیز کی کینیڈا سے ٹوٹل ایکسپورٹ میں 87% ییلوپیس ہے۔ چائنہ کی اس سال کینیڈا سے امپورٹ 90,454 ٹن تک ہے جوکہ 73 فیصد کم ہیں، کیونکہ مارکیٹنگ سال کے شروع میں چینی محصولات کی نقل و حرکت محدود تھی۔ ٹیرف کی وجہ سے چائنہ اور کینیڈا کا زیادہ کام نہیں ہوا۔ تاہم چائنہ کی خریداری کے باوجود بھی گلوبل پیز کی سپلائ بہت ہے۔ رشیا بھی بہت سپلائ ہے اور اس بار میدان میں انڈیا بھی نہیں ہے۔ سپلائ ضرورت سے زیادہ ہے اور انٹرنیشنل گندم کا ریٹ بھی کافی نیچے ہے۔ 225 ڈالر کے لیول پر ہے۔ ییلو پیس کی انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہیں۔ بکنگ میں مندہ نظر آ رہا ہے۔ وقتی لوکل بازار بہتر ہے رمضان المبارک کی ڈیمانڈ کی وجہ سے۔ وقتی جیسے جیسے ریٹ اوپر جا رہا ہے نفع بھی لازمی ساتھ ساتھ پکا کرنا چاہیے۔