Sorghum | جوار
Feb 28 2026
چینی کی تازہ ترین رپورٹ۔ چینی کے روزانہ کے ریٹ
Dec 01 2025 12:05:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 162/163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6900/6950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ نرم ہی نظر آرہی ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے کے 7 کل کراچی پورٹ پر لگ گیا ہے اب برتھ کا انتظار ہے جس میں 9492 میٹرک ٹن تک کالا چنا ہے۔ .
Dec 01 2025 12:05:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں کچے مال 3400 جبکہ پلانٹ والے مال 3550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مالوں کے 8400/8450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9100/9150 روپیہ کوئنٹل تک مال مل جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ مضبوط ہے۔ بڑے سٹاکسٹ ساتھ ساتھ مال لے جاتے ہیں۔ .
Nov 29 2025 18:42:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 11500/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دوسری دالوں کی نسبت دال مونگ کا ریٹ کافی اونچا ہے جسکی وجہ سے نیچے مونگ دال کی ڈیمانڈ سست ہے۔ .
Nov 29 2025 18:15:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13000/13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 29 2025 18:13:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9500/9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر جبکہ اچھے وی آئ پی مال 10200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ ٹریڈرز کے پاس اونچے ریٹوں والے مال ہیں جبکہ ایکسپورٹ میں کچے مال کی ڈیمانڈ بھی کمزور ہے۔ کراچی بھی 9500/9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 29 2025 18:04:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں نئے مالوں کے 11200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 12000/12200 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 29 2025 17:58:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 9950/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Nov 29 2025 17:57:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ رکی ہوئی ہے اور کچے مال 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسی لائن پر 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 29 2025 17:36:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہے اور 169 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیںم بیچ ہے جبکہ گاہکی کمزور ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ریٹ کافی کمزور ہو گیا ہے۔ 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کلر سارٹ مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ نرم ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 29 2025 17:25:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 17000/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے خشک مالوں کے۔ گاہک بن جاتا ہے۔ .
Nov 29 2025 17:24:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کام سست ہے۔ .
Nov 29 2025 17:21:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ سرگودھا منڈی میں 6975 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ حاضر کام سست ہے۔ .
Nov 29 2025 17:20:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 16475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں اور فارورڈ میں 3 مل جنوری کے سودوں کے 13920/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ حاضر گاہکی کمزور ہے۔ .
Nov 29 2025 15:45:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 16525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ سورج شوگر ملز کے 16400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ جنوری کے سودوں کے 13930/13935 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ چینی فارورڈ کے سودوں میں اتار چڑھاؤ ہی اتنی تیزی سے ہوتا ہے کہ بعض اوقات رپورٹ پروسس کرتے کرتے ہیں ریٹس تبدیل ہو جاتے ہیں۔ .
Nov 29 2025 15:37:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے 34000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فیصل آباد منڈی میں 36000/36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 50 ڈالر کمزور ہے اور 2500 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 29 2025 15:36:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 15600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ ایران سے مال کلئیر نہیں ہو رہے ہیں۔ انڈیا سے بھی گولی کوالٹی کی کی بکنگ 1350 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 470 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور کراچی مارکیٹ میں ریٹ 410 روپیہ کلو تک ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بھی ایرانی گولی کوالٹی کے 19000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Nov 29 2025 15:17:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں نئے مالوں کے 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 11800/12000 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ فلحال مال نمی والے آرہے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Nov 29 2025 15:11:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 169.5/170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ پر کافی مال لگا ہے نیچے گراؤنڈ خالی تھا جسکی وجہ سے مال لوڈ بھی کافی ہوئے ہیں تاہم فلحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Nov 29 2025 14:59:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 15700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Nov 29 2025 14:55:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے خشک مالوں کے۔ دو نمبر کوالٹی مالوں کے 15500/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کنری منڈی میں 2/3 ہزار بوری تک کی آمدن ہو جاتی ہے۔ مارکیٹ پچھلے 8 ماہ سے مسلسل کمزور ہے۔ اپریل میں ریٹ 26000 تک چلا گیا تھا۔ پھر اگست میں بھی ریٹ 23000 تک تھا پھر نومبر میں 19000 روپیہ من ریٹ تھا۔ ریٹوں میں 9000 روپیہ من کی کمی آ چکی ہے۔ فل حال ان ریٹوں میں دکان دار گاہک ہیں مال لے جاتے ہیں جبکہ سٹاکسٹ گاہک نہیں ہیں۔ اس میں تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے لیکن مرچ کی جو تھوڑی بہت بہتری ہے وہ سٹاکسٹ کے لیے وارہ نہیں کھاتی ہے۔ کولڈ سٹور کے کرائے کمیشن وغیرہ ہی نہیں نکلتے ہیں اور ہر دو مہینے بعد کسی نا کسی علاقے کی مرچی آ جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اپریل میں جب لوکل مرچ کا ریٹ 26000/26500 تک تھا تو انڈیا کے مال امپورٹ ہوئے تھے دبئ کے زریعے وہ مال بھی کراچی میں پڑے ہیں۔ سنم ڈنڈی والے مال کوالٹی ہلکی ہے کراچی سے 13200 میں مل رہے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا کی تیجہ کوالٹی 1750/1800 ڈالر ریٹ ہے جبکہ سنم شارٹ ہے سنم کوالٹی کا ریٹ 2000 ڈالر تک ہے۔ انڈیا میں لوکل ریٹ کافی تیز ہو گیا تھا سنم کوالٹی کا 19000/19500 تک انڈین کرنسی میں چلا گیا تھا ابھی دوبارہ 17500 تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں کوئنٹل کا۔ آج انڈیا گنٹور مندی میں 1.5 لاکھ بوری کی آمدن تھی مارکیٹ سست ہے۔ ریٹ اچھا ہے ٹریڈرز مال فروخت کر رہے ہیں۔ پاکستان سے بھی ایکسپورٹ میں ڈیمانڈ ہے تھوڑی تھوڑی ہائبرڈ کی اکا دکا مال نکل جاتے ہیں 1750/1800 ڈالر میں۔ .
Nov 29 2025 14:41:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حاضر مارکیٹ 50 روپیہ من نرم ہوئ ہے گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے اس میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ 850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10413 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال انڈیا میں گاہکی اچھی ہے اس وجہ سے بکنگ بہتر ہے۔ انڈیا عموماً اس وقت میں مہینے کی ل 50/60 ہزار ٹن ماش امپورٹ کرتا تھا لیکن اس سال پچھلے دو ماہ میں ستمبر اکتوبر میں 2.20 لاکھ ٹن پلس امپورٹ ہے انڈیا کی۔ انڈیا میں پیداوار کم 10٪ تک اس سال 12 لاکھ ٹن کے قریب ہے خریف فصل کی۔ لیکن انڈیا میں تو پیداوار کم ہے جبکہ برما میں پیداوار زیادہ ہے 10/15 ٪ تک پچھلے سال کی نسبت اور برازیل کی بھی آہستہ آہستہ کراپ بڑھ رہی ہے۔ فل حال تو انڈیا گاہک ہے جس کی وجہ سے بازار بہتر ہے لیکن کوئ زیادہ لمبی تیزی نہیں لگتی ہے بکنگ میں۔ .
Nov 29 2025 14:35:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 133/134 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ .
Nov 29 2025 13:52:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہے اور سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 16600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ رمضان العریبیہ 16550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ سائڈ سورج شوگر ملز کے 16400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ سویرہ 16400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز یونائٹڈ 16525 حمزہ اتفاق فاطمہ 16525 الائنس 17000/17100 ایس جی ایم پیر منگل ڈیلوری 16500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں 3 مل جنوری کے سودوں کے 13955 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ تاہم فارورڈ ریٹ بھی مبہم ہے۔ ان ریٹوں میں ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں۔ زیادہ کھل کر مال بیچتے بھی نہیں ہیں سر پر اور نا ہی زیادہ خریداری میں فل حال دلچسپی لے رہے ہیں۔ پیداوار زیادہ ہونے کی وجہ سے۔ مارکیٹ میں رجحان تو مندے کا ہے لیکن فارورڈ پہلے ہی حاضر سے 26 روپیہ کلو نیچے ہے۔ .
Nov 29 2025 13:14:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 50 روپیہ کوئنٹل نرم اوپن ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 16525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ سورج شوگر ملز کے 16400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ بقیہ ملز کے ٹہر کے ریٹ اپڈیٹ کردیے جائے گئے۔ .
Nov 29 2025 12:56:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 6800/6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج تقریباً 300 گٹو تک آمدن تھی۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 29 2025 12:55:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان منڈی میں فتح جنگ ہری پور کوالٹی 4000/4100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 29 2025 12:54:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13000/13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ امپورٹرز کو ان ریٹس میں تگڑے نقصان ہیں کم کر کے نہیں بیچتے ہیں۔ .
Nov 29 2025 12:33:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 165/165.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج ہفتہ ہے بکنگ ریٹس نہیں موصول ہوئے ہیں۔ ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ .
Nov 29 2025 12:27:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ 200 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور گڈ ایوریج مال 9700/9800 جبکہ سفید مالوں کے 10300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز کے پاس اونچے ریٹس والے مال ہیں ان ریٹس میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Nov 29 2025 12:06:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کچے مالوں کا زیادہ گاہک نہیں بنتا۔ زیادہ تر دکان دار پلانٹ والے مال ہی خریدتے ہیں۔ وہ آسانی سے بک جاتے ہیں۔ تھل پلانٹ والے مالوں کے 8700/8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اچھے خشک مالوں کے جبکہ راولپنڈی پہنچ میں 9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھرپارکر کوالٹی مالوں کے 8100/8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ لائن 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ یہی 8200 سے 8800 کے درمیان۔ بڑے سٹاکسٹ ساتھ ٹریڈنگ بھی کرتے ہیں اوپر 8800 کی طرف مارکیٹ جاتی ہے تو فل حال بیچ بھی آنا شروع ہو جاتی ہے اور نیچے 8200 کی طرف مارکیٹ آتی ہے تو گاہکی آنا شروع ہو جاتی ہے جبکہ اس ریٹ پر بیچ رک جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق باجرہ خریدنا چاہیے کیونکہ فیڈ ملز میں جو مکئ جاتی ہے وہ شارٹ ہے۔ فل حال تو 3200/3300 کے لیول پر فیڈ ملز خریداری کر رہی ہیں لیکن اس کے ریٹوں میں تیزی کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے ممکن ہے کے فیڈ ملز سٹاکسٹ سے ہی باجرہ خریداری کر سکتی ہیں۔ مکئ کا انٹرنیشنل ریٹ بھی 390/425 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ تاہم باجرے میں تیزی تب ہی آئے گی جب فیڈ ملز باجرہ کھائیں گی۔ شروع میں قصور کا کافی باجرہ فیڈ ملز میں گیا ہے 3000/3100 کے لیول پر۔ فل حال جب تک فیڈ ملز باجرہ خریداری نہیں کرتی تب تک بڑے سٹاکسٹ ساتھ ساتھ ٹریڈنگ جاری رکھتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott